ٹی ٹونٹی میچ: بھارت کو عبرتناک شکست، ویسٹ انڈیز 9 وکٹوں سے فاتح

India vs West Indies

India vs West Indies

کنگسٹن (جیوڈیسک) سبینا پارک میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم نے انڈین ٹیم کو 9 وکٹوں سے عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا ہے۔

گزشتہ رات کھیلے گئے میچ میں انڈین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے9.50 رنز کی اوسط سے 190 رنز بنائے جسے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے صرف ایک کھلاڑی کے نقصان پر پورا کر لیا۔

کیربینز کے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی کرس گیل تھے جنہوں نے 18 رنز بنائے۔ اس کے بعد ایون لوئس انڈین باؤلرز کی ایسی پٹائی کی جسے وہ مدتوں یاد رکھیں گے۔

لوئس نے صرف 62 گیندوں پر 12 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 125 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

ایون لوئس کی شاندار پرفارمنس سے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نا صرف ان کی بلکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کی پوزیشن بھی بہتر ہو گئی ہے۔