ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتھ سٹے بازی بھی شروع،دو جواری گرفتار

Cricket Arrest

Cricket Arrest

بہاولپور (جیوڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شروع ہوتے ہی بکیز بھی اپنے اپنے بلوں سے باہرآگئے، ایسے ہی دو جواریوں کو بہاولپور پولیس نے رنگے ہاتھوں دھر لیا۔

ایک طرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا بخارشائقین کو چین لینے نہیں دے رہا، دوسری جانب کرکٹ نے بکیز کو گردن توڑ بخارمیں مبتلا کر رکھا ہے، ایسے ہی دو بکیزکو بہاولپورپولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جو سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک جوئے کے اڈے پرہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ پرلاکھوں روپے کے جوّے کی دکان چلارہے تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، فیکس مشین اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ناگ پورمیں ہونے والے بھارت اور نیوزی لینڈ کے پہلےمیچ پرلاکھوں روپےکا سٹّا لگارکھا تھا۔