ٹی ٹونٹی میں اعلیٰ پرفارمنس کے باوجود یونس خان پر قومی ٹیم کے دروازے بند

 Younis Khan

Younis Khan

لاہور (جیوڈیسک) قومی سلیکٹرز نے یونس خان پر ون ڈے کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے۔ نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود سنئیر بیٹسمین کو دورہ زمبابوے سے نظر انداز کر دیا گیا۔

یونس خان نے نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پینتالیس کی اوسط سے ایک سو تراسی رنز بنا کر فارم اور فٹنس ثابت کی ، ایونٹ میں ماسٹر بلے باز نے ایک سو ستاون کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کی اور پانچ میچز میں دو نصف سنچریاں بھی سکور کیں تاہم وہ دورہ زمبابوے کے لیے سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

چیف سلیکٹر ہارون رشید نے چند دن قبل یہ بیان داغا کہ یونس خان ون ڈے ٹیم میں واپسی کے حقدار ہیں لیکن خود ہی ورلڈ کلاس بیٹسمین کو ون ڈے ٹیم سے باہر کردیا۔

یونس خان نے آخری مرتبہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ، ٹور سلیکشن کمیٹی نے مڈل آرڈر بلے باز کو اوپنر کے طور پر کھلا کر قربانی کا بکرا بنایا اور اب زمبابوے جیسی کمزور ٹیم کے خلاف چانس نہ دے کر سینئر بیٹسمین کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ان پر ون ڈے کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں۔