وزیر اعظم قوم کی نمائندگی کے اہل نہیں۔ چوہدری نثار

وزیر اعظم قوم کی نمائندگی کے اہل نہیں۔ چوہدری نثار

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم قوم کی نمائندگی کے اہل نہیں ،شمسی ایئربیس کی طرح صدر کی صحت پر قوم سے جھوٹ نہ بولا جائے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار نے کہا کہ سابق امریکی وزیرخارجہ کونڈو […]

.....................................................

پاکستان سے تعلقات پیچیدہ مگر اہم ہیں۔ ہیلری کلنٹن

پاکستان سے تعلقات پیچیدہ مگر اہم ہیں۔ ہیلری کلنٹن

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ مگر اہم ہیں، اسلام آباد کو سیاسی اور معاشی قیادت کی کمزوریوں نے جکڑ رکھا ہے۔ واشنگٹن میں مقامی ریڈیو کو دئیے گئے انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان میں جاگیر دار اور امیر لوگ ٹیکس نہیں دیتے ملک […]

.....................................................

سفیروں کی کانفرنس جاری، سفارشات تیار کی جا رہی ہیں

سفیروں کی کانفرنس جاری، سفارشات تیار کی جا رہی ہیں

اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کو دو روزہ کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے کانفرنس کے دوسرے روز سفارشات تیار کی جارہی ہیں۔   سفیروں کی دو روزہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔

.....................................................

خواتین پر تیزاب پھینکنے پر چودہ سال تک جیل ہو گی

خواتین پر تیزاب پھینکنے پر چودہ سال تک جیل ہو گی

اسلام آباد : پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے خواتین پر تیزاب پھینکنے، قرآن سے شادی، جبری شادی اور ونی کیخلاف دو ترمیمی بلوں کی متفقہ منظوری دے دی۔ مجرم کو چودہ سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔ سینیٹر نیلوفر بختیار نے خواتین سے ہونے والی زیادتیوں کی روک تھام کیلئے ایسڈ کرائم […]

.....................................................

ایبٹ آباد کمیشن نے واجد شمس الحسن کو طلب کر لیا

ایبٹ آباد کمیشن نے واجد شمس الحسن کو طلب کر لیا

ایبٹ آباد کمیشن نے برطانیہ میں متعین پاکستان ہائی کمشنر کی واجد شمس الحسن کو طلب کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی صدارت میں اسلام آباد میں ہونے والے ایبٹ آباد کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کو طلب […]

.....................................................

حکومت طالبان سے مذاکرات نہیں کر رہی،رحمان ملک

حکومت طالبان سے مذاکرات نہیں کر رہی،رحمان ملک

رحمان ملک کا کہنا ہے کہ مولوی فقیر صلح چاہتے ہیں تو ہتھیار پھینک کر خود کو قانون کے حوالے کریں۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان پہاڑوں سے اتریں ہتھیار پھینکیں پھر ان سے بات کریں گے۔ شمسی ائر بیس پر بات […]

.....................................................

پاکستان نے افغان سرحد کے ساتھ ایئر ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا

پاکستان نے افغان سرحد کے ساتھ ایئر ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا

پاکستان نے افغان سرحد کیساتھ جدید ایئر ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا ہے اب مہمند ایجنسی جیسی کارروائی کا فوری جواب دیا جا سکے گا۔ اسلام آباد میں ایک سیکیوریٹی اہلکار نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ یہ قدم نیٹو حملہ میں 24پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے […]

.....................................................

ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ دسمبر کے آخر تک متوقع ہے

ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ دسمبر کے آخر تک متوقع ہے

ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ دومئی کے واقعہ کے تمام شواہد جمع کر لیے گئے ہیں اور رپورٹ دسمبر کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے، کمیشن حکومت سے درخواست کریگی کہ رپورٹ کو عوام کے سامنے لایا جائے بہت سے اہم لوگوں کی تحقیقات باقی ہیں […]

.....................................................

نیٹو حملوں کی تحقیقات میں پاک فوج شامل نہیں ہو گی

نیٹو حملوں کی تحقیقات میں پاک فوج شامل نہیں ہو گی

پاک فوج کے اعلی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ چھبیس نومبر کو مہمند ایجنسی میں واقع سلالہ چیک پوسٹوں پر نیٹو حملوں کے حوالے سے امریکا اور اتحادیوں کی تحقیقات میں پاک فوج شامل نہیں ہو گی۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اعلی فوجی ذرائع نے بتایا کہ پاک […]

.....................................................

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس

پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کا ایک اہم اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جس میں اہم امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وائس چیئرمین وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کی۔ اجلاس میں نیٹو حملے مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے […]

.....................................................

افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار ادا کریں گے۔ وزیراعظم گیلانی

افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار ادا کریں گے۔ وزیراعظم گیلانی

اسلام آباد : وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا سے باہمی احترام اور واضح حدود پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔افغانستان میں قیام امن کے لئے کردار ادا کریں گے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ […]

.....................................................

اراضی اسکینڈل:ضمانت منسوخی کے بعد انجم عقیل گرفتار

اراضی اسکینڈل:ضمانت منسوخی کے بعد انجم عقیل گرفتار

اراضی اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کی عبوری ضمانت منسوخ کردی گئی ہے جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی کی عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ زیر سماعت ہے۔ انجم عقیل پر الزام ہے کہ انہوں نے اسلام آباد میں نیشنل پولیس فاونڈیشن کے […]

.....................................................

حکومت کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ گیلانی

حکومت کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ گیلانی

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوری عمل مستحکم ہے جمہوری حکومت کا کوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا ۔ جو طاقتیں چار سال میں حکومت کو غیر مستحکم نہیں کرسکیں وہ اب بھی کامیاب نہیں ہونگی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگومیں انھوں نے کہا کہ جمہوری حکومتوں کے خلاف ماضی میں بھی […]

.....................................................

میمو اسکینڈل: منصور اعجاز سپریم کورٹ میں پیش ہونے کو تیار

میمو اسکینڈل: منصور اعجاز سپریم کورٹ میں پیش ہونے کو تیار

میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی سپریم کورٹ میں پیش ہونے کو تیار ہیں۔ اسلام آباد میں موصول منصور اعجاز سے منسوب تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ منصور اعجاز نے کمیشن کے قیام کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ملکی […]

.....................................................

وفاق کو نوٹس بھجوائے بغیر کمیشن بنایا جا سکتا ہے۔ اعتزاز

وفاق کو نوٹس بھجوائے بغیر کمیشن بنایا جا سکتا ہے۔ اعتزاز

سپریم کورٹ بار کے سابق صدر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حسین حقانی پر اعتماد ہے کہ ان کا میمو سے کوئی تعلق نہیں لیکن یہ تو ثابت ہے کہ مائیک مولن کو خط بھیجا گیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میمو کی انکوائری شروع […]

.....................................................

بون کانفرنس : پاکستان سے بائیکاٹ کا فیصلہ وآپس لینے کی درخواست

بون کانفرنس : پاکستان سے بائیکاٹ کا فیصلہ وآپس لینے کی درخواست

اسلام آباد : افغانستان نے پاکستان سے بون کانفرنس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کردی۔ اینجلا مرکل کہتی ہیں اسلام آباد کے فیصلے سے افسوس ہوا۔ امید ہے پاکستان کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ مہمند ایجنسی پر نیٹو حملے کے بعد بون کانفرنس میں عدم شرکت کے اعلان پر افغان صدر حامد […]

.....................................................

حسین حقانی جلد پارلیمانی کمیٹی اور میڈیا کے جوابات دینگے۔ فرح

حسین حقانی جلد پارلیمانی کمیٹی اور میڈیا کے جوابات دینگے۔ فرح

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری کی مشیر برائے میڈیا فرح ناز اصفہانی کا کہنا ہے کہ حسین حقانی پورے اعتماد کے ساتھ وطن واپس آئے ہیں، عزت سے استعفی دے چکے ہیں، وقار کے ساتھ پارلیمانی کمیٹی کے سب جوابات دیں گے اور جلد میڈیا سے بات چیت کریں گے۔ ذرائع سے خصوصی […]

.....................................................

بے نظیرشہید باکسنگ چیمپیئن شپ، مائیک ٹائی سن افتتاح کرینگے

بے نظیرشہید باکسنگ چیمپیئن شپ، مائیک ٹائی سن افتتاح کرینگے

دوسری محترمہ بے نظیر بھٹوشہید باکسنگ چیمپیئن شپ کا آغاز 20 دسمبر سے اسلام آباد میں ہورہا ہے. اسلام آباد میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر دودا خان بھٹو نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایونٹ میں تیئیس ممالک کے باکسرز حصہ لے رہے ہیں اور نامور امریکی باکسر مائیک ٹائی سن چیمپیئن شپ کا […]

.....................................................

تحریک انصاف کا اولین ہدف ایم کیو ایم نہیں۔ عمران خان

تحریک انصاف کا اولین ہدف ایم کیو ایم نہیں۔ عمران خان

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اولین ہدف نہیں بلکہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں سے پہلے نمٹنا ہے باقی بت خود بہ خود گر جائیں گے۔  سکھر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیادہ دیر تک لوگوں کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ لوگ اب موجودہ […]

.....................................................

شمسی ایئربیس خالی اور نیٹو سپلائی بند کرنیکا فیصلہ

شمسی ایئربیس خالی اور نیٹو سپلائی بند کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد میں نیٹو حملے کے بعد کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شمسی ایئربیس امریکا سے خالی کرانے اور نیٹو کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعظم سے دیوسف رضاگیلانی کی سربراہی میں ایوان وزیراعظم میں کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں وفاقی وزرا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،پاک فوج […]

.....................................................

میمو اسکینڈل : پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

میمو اسکینڈل : پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد : پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے خفیہ میمو سکینڈل کے حوالے سے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری خارجہ کو محرم کے بعد طلب کر لیا۔ ان کیمرہ اجلاس کے بعد کمیٹی کے سربراہ رضا ربانی نے بتایا کہ میمواسکینڈل پر محرم کے بعد سیکریڑی دفاع اور سیکریٹری خارجہ کو بلانے کا فیصلہ ہوا […]

.....................................................

پشاور: معروف اداکار رؤف خالد ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

پشاور: معروف اداکار رؤف خالد ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

معروف اداکار و ہدایت کار رؤف خالد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں وہ گاڑی میں شیخوپورہ سے اسلام آباد جارہے تھے کہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا۔ رؤف خالد نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے مقبول ڈرامہ سیریل انگار وادی ، لاگ اور فلم لاج سے شہرت پائی، انہیں […]

.....................................................

حسین حقانی سے بعض حلقے مطمئن نہیں تھے۔ محمود قریشی

حسین حقانی سے بعض حلقے مطمئن نہیں تھے۔ محمود قریشی

اسلام آباد : سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حسین حقانی کے دوران سفارتکاری میں کچھ حلقے پاکستان میں ان سے مطمئن نہیں تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حسین حقانی کے مبینہ خط کی تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آسکیں گے لیکن اگر خط بھیجنے میں حقیقت ہے تو […]

.....................................................

حکومت کو کسی اسکینڈل سے کوئی خطرہ نہیں۔ وزیراعظم

حکومت کو کسی اسکینڈل سے کوئی خطرہ نہیں۔ وزیراعظم

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی اسکینڈل سے کوئی خطرہ نہیں اور اپوزیشن کا کام بنتا نظر نہیں آ رہا ، اس وقت تمام جماعتیں حکومت میں ہیں لیکن تنقید صرف پیپلزپارٹی پر ہی کی جاتی ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے مزید کہا […]

.....................................................