پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد 322 ہو گئی

پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد 322 ہو گئی

پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد تین سو بائیس ہو گئی ہے۔ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے اور ڈینگی کے مریضوں کے لیے مختص بیڈز خالی ہورہے ہیں لیکن یہ بیڈ ڈینگی کے علاوہ کسی مریض کو میسر نہیں۔ لاہور میں ڈینگی بخار کے باعث ایک اور مریض […]

.....................................................

لاہور کا سیاسی دنگل کیا گُل کِھلائے گا

لاہور کا سیاسی دنگل کیا گُل کِھلائے گا

رُستمِ پنجاب میاں نواز شریف اور کپتان تحریکِ انصاف عمران خان کے درمیان ،28-اور 30اکتوبرکو لاہور میں ہونے والا سیاسی دنگل مِنی الیکشن کی شکل اختیار کر چکا ہے۔لاہور کے اہم شاہراوں پر دونوں جماعتوں کے بڑے بڑے پوسٹرز آویزاں ہوں چُکے ہیں ۔دونوں جماعتوں کی قیادت اور سپوٹران بڑ ی گرم جوشی سے تیاریوںمیں […]

.....................................................

پنشن کے انتظار میں ریلوے کا ریٹائرڈ ملازم جاں بحق

پنشن کے انتظار میں ریلوے کا ریٹائرڈ ملازم جاں بحق

لاہور میں پنشن کے انتظار میں ریلوے کا ریٹائرڈ ملازم جان کی بازی ہار گیا بینک کے باہر قطاروں میں کھڑے کئی افراد کی حالت غیر ہو گئی ہے۔ لاہور میں ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین نے پینشن کے حصول کے لئے گزشتہ رات سے ہی بینک کے سامنے ڈیرے ڈال لئے تھے ۔ یہ بوڑھے […]

.....................................................

سپریم کورٹ: ظفر قریشی سے تعاون نہ کرنے پر نوٹس جاری

سپریم کورٹ: ظفر قریشی سے تعاون نہ کرنے پر نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کیس کی تفتیش میں عدالت کے مقرر کردہ تفتیشی آفیسر ظفر قریشی سے تعاون نہ کرنے پر سیکریٹری داخلہ ڈی جی ایف آئی اے ڈائیریکٹر ایف آئی اے لاہور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردئے ہیں.عدالت نے ہدایت کی ہے کہ یہ تمام افراد […]

.....................................................

ریلوے کے پنشنرز تاحال پنشن سے محروم،احتجاجی مظاہرے

ریلوے کے پنشنرز تاحال پنشن سے محروم،احتجاجی مظاہرے

پاکستان ریلوے کے پنشنرز کو دوسرے ماہ بھی پنشن نہیں دی گئی جس کے باعث مشکلات کا شکار سابق ریلوے ملازمین احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں۔ لاہور میں پاکستان ریلویز کے ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی بیواوں نے آج دوسرے ماہ بھی پنشن نہ ملنے پر دومختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے صدر […]

.....................................................

لاہور: کراچی ایکسپریس کو انجن نہ ملا، دس گھنٹے بعد روانہ

لاہور: کراچی ایکسپریس کو انجن نہ ملا، دس گھنٹے بعد روانہ

لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس انجن نہ ہونیکیباعث 10 گھنٹے تاخیرکے بعدروانہ ہوئی۔ جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیرکے باوجود نہ پہنچ سکیں۔  ریلوے حکام کے مطابق گذشتہ رات لاہورسے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس کاانجن خراب ہوگیا تھا جس کے باعث اسیدس گھنٹے تاخیرکا شکار ہونے کے بعد […]

.....................................................

کاریں مہنگی ہونے کی وجہ درآمدی خام مال ہے،پرویز غیاث

کاریں مہنگی ہونے کی وجہ درآمدی خام مال ہے،پرویز غیاث

انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پرویز غیاث نے کہا ہے کہ کاروں کی قیمت میں اضافے کی وجہ درآمدی خام مال مہنگا ہونا ہے جبکہ روپے کی گرتی قدر نے بھی آٹو انڈسٹری کی مشکلات بڑھائی ہیں۔ لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات بیرونی […]

.....................................................

ڈینگی کے سدباب کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ شہباز

ڈینگی کے سدباب کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ شہباز

لاہور : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کے سدباب کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ مختلف شہروں کے ہسپتالوں میں مزید پانچ سیل سپریٹر مشینیں نصب کر دی گئی ہیں۔ لاہور میں وزیر اعلی پنجاب کی زیرصدارت صوبے میں ڈینگی کیخلاف جاری مہم کا جائزہ لینے […]

.....................................................

پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 316ہو گئی

پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 316ہو گئی

پنجاب میں ڈینگی کی دہشت جاری ہے۔ آج لاہور میں ڈینگی بخار سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی کل تعداد 316ہو گئی ہے۔ جناح اسپتال میں چار افراد جبکہ میو اسپتال اور گھرکی ٹرسٹ اسپتال میں ایک ایک مریض ڈینگی بخار سے جاں بحق ہوا۔ لاہور کے اسپتالوں میں […]

.....................................................

لاہور:غلط رزلٹ پر خود کشی کرنے والا طالبعلم پاس تھا

لاہور:غلط رزلٹ پر خود کشی کرنے والا طالبعلم پاس تھا

تعلیمی بورڈ لاہور کی نااہلی کے باعث انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں فیل قرار دینے پر خودکشی کرنے والے طالبعلم شہزاد احمد پاس تھا، اس کی موت کے بعد درست رزلٹ جاری کیا گیا ۔ تعلیمی بورڈ لاہور نے گذشتہ دنوں پارٹ فرسٹ کے نتائج کا اعلان کیاگیا اور شہزاد احمد کو ریاضی، شماریات اور اکنامکس […]

.....................................................

بارش نے بالائی علاقوں کے موسم کا مزاج بدل دیا

بارش نے بالائی علاقوں کے موسم کا مزاج بدل دیا

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش نے موسم کا مزاج بدل دیا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کیساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان […]

.....................................................

ڈینگی: پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 305 تک جا پہنچی

ڈینگی: پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 305 تک جا پہنچی

ڈینگی مچھر درجہ حرارت میں کمی کے بعد بھی خطرناک ہورہا ہے لاہور میں آج مزید چار انسانی زندگیاں لقمہ اجل بن گئیں جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد تین سو پانچ تک جاپہنچی ہے۔

.....................................................

لاہور: کراچی ایکسپریس انجن نہ ہونے کے باعث منسوخ

لاہور: کراچی ایکسپریس انجن نہ ہونے کے باعث منسوخ

لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس انجن نہ ہونے کے باعث منسوخ کردی گئی جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی متعددٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کے بعد بھی نہ پہنچ سکیں۔ ریلوے حکام کے مطابق گذشتہ رات لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس کا انجن خراب ہوگیا تھا جس کے باعث اسے منسوخ کردیا […]

.....................................................

پنجاب حکومت کا بلڈ بنک قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بلڈ بنک قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور : وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلڈ بنک جلد کام شروع کر دے گا۔ ڈینگی لاروے کے خاتمے کیلئے مستقل نظام بنایا جا رہا ہے۔ لاہور میں ڈینگی کے خلاف جاری مہم کے جائزہ اجلاس کی خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بلڈ بنک قائم […]

.....................................................

این آئی سی ایل کیس: مونس الہیٰ کو بری کر دیا گیا

این آئی سی ایل کیس: مونس الہیٰ کو بری کر دیا گیا

لاہور کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی کی این آئی سی ایل فراڈ کیس میں بریت کی درخواست منطور کر لی۔

.....................................................

ڈینگی پھیلاؤ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ملتوی

ڈینگی پھیلاؤ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ملتوی

لاہور ہائیکورٹ نے ڈینگی پھیلاؤ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت چوبیس اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے انکوائری ٹیم کے پہلے نوٹیفیکیشن کی بحالی کے لئے وزیراعلی پنجاب سے ہدایات لینے کے احکامات جاری کر دیئے۔  عدالت میں ڈینگی کے پھیلا کی انکوائری کرنے والی کمیٹی کے دونوں نوٹیفیکیشن پیش کئیگئے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے […]

.....................................................

ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں کی ٹرپل سنچری مکمل

ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں کی ٹرپل سنچری مکمل

پنجاب میں ڈینگی بخار سے آج مزید چار گھروں میں صف ماتم بچھ گئی اور ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں کی ٹرپل سنچری مکمل ہو گئی۔ دوسری جانب صوبائی حکومت ٹائروں کو ٹھکانے لگانے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔

.....................................................

مطلوبہ رقم ملیتو،3ماہ میں ریلوے پیروں پر کھڑی ہوجائیگی

مطلوبہ رقم ملیتو،3ماہ میں ریلوے پیروں پر کھڑی ہوجائیگی

پاکستان ریلوے کے جنرل مینجر آپریشنز سعید اختر نے دعوی کیا ہے کہ اگر حکومت نے مطلوبہ رقم دے دی تو تین ماہ میں ریلوے کی حالت بہتر ہوجائے گی ۔ اس ہفتے تمام ملازمین کو تنخواہیں مل جائیں گی جبکہ پنشن کی ادائیگی پیر سے شروع ہوگی ۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس […]

.....................................................

پنجاب: ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 292ہو گئی

پنجاب: ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 292ہو گئی

لاہور میں ڈینگی سے آج مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 292 ہوگئی ہے۔ لاہور کے میو ہسپتال میں صرف ایک ہی مہینے میں 71 افراد ینگی بخار سے چل بسے۔

.....................................................

پنجاب میں کرپشن کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ راجا ریاض

پنجاب میں کرپشن کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ راجا ریاض

پنجاب کے مختلف منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے خلاف راجا ریاض نے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاق سے مدد طلب کر لی۔  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ سستی روٹی سکیم، آشیانہ ہاسنگ سکیم اور ڈینگی سپرے کے منصوبوں […]

.....................................................

لاہور ہائی کورٹ: چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف درخواست مسترد

لاہور ہائی کورٹ: چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف درخواست مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف متفرق درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اعجاز احمد چودھری نے بیرسٹر اقبال جعفری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے متفرق درخواست مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ علیحدہ سے ایک درخواست دائر کریں کیونکہ متفرق درخواست پر […]

.....................................................

ملازمین کا آج بھی دھرنا، ریلوے کا پہیہ جام

ملازمین کا آج بھی دھرنا، ریلوے کا پہیہ جام

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ریلوے ملازمین کا آج بھی دھرنا جاری ہے، ریلوے کا پہیہ جام کردیا گیا ہے ۔ لاہور میں انجن شیڈ پر بھی ملازمین کا قبضہ ہو گیا ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورریلوے کے آٹھ بڑے کنکشن منقطع کے خلاف آج دوسرے روزبھی ریلوے ملازمین ہڑتال جاری رکھی […]

.....................................................

لاہور: پنکچر کی دکان میں سلینڈر پھٹ گیا، ایک شخص جاں بحق

لاہور: پنکچر کی دکان میں سلینڈر پھٹ گیا، ایک شخص جاں بحق

لاہور کے علاقہ پیکو روڈ پر واقعہ پنکچر کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیاقت آباد سالار روڈ کے رہائشی پینتالیس سالہ رمضان نے سلنڈر میں ہوا بھرنے کے لئے موٹر چلائی اور لوڈشیڈنگ کے باعث پمپ بند ہونے پر وہ سوگیا۔ بجلی واپس آنے پر موٹر دوبارہ چل گئی […]

.....................................................

پنجاب: ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 272 ہو گئی

پنجاب: ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 272 ہو گئی

لاہور میں ڈینگی بخار سے تین خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد دو سو بہتر ہو گئی ہے۔ سروسز اسپتال لاہور میں 40سالہ خاتون کی ڈینگی بخار سے ہلاکت پر لواحقین نے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کیا۔ سروسز اسپتال لاہور میں تاج پورہ کی رہائشی 40سالہ خاتون خالدہ ظہیر […]

.....................................................