ملتان: سوتیلی ماں نے 3سالہ بچے کی زبان جلا دی

ملتان: سوتیلی ماں نے 3سالہ بچے کی زبان جلا دی

ملتان میں سوتیلی ماں نے تین سالہ بچے کی زبان جلا ڈالی۔ باوا صفرا کے رہائشی رکشہ ڈرائیور نے تین شادیاں کر رکھی ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق رکشہ ڈرائیور کے گھر میں جھگڑے روز کا معمول ہیں۔ اسی طرح جھگڑے کے بعد بچے کی طرف سے ضد کیے جانے پر سوتیلی ماں نے تین […]

.....................................................

کوئٹہ کے لیاقت بازار میں دھماکہ

کوئٹہ کے لیاقت بازار میں دھماکہ

کوئٹہ شہر کے وسطی علاقے جنکشن چوک لیاقت بازار میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دھماکے کی جگہ کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ جنریٹر کا معلوم ہوتا ہے ۔ پولیس اور دیگر […]

.....................................................

بیسویں آئینی ترمیم منظور ہوجائے گی،رحمان ملک

بیسویں آئینی ترمیم منظور ہوجائے گی،رحمان ملک

وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بیسویں آئینی ترمیم منظور کروالی جائے گی اور تمام گلے شکوے دور ہو جائیں گے۔ اسلام آباد پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصہ پارلیمنٹ کرے گی اور امریکا سے معافی […]

.....................................................

کراچی: گلشن مہران میں فیکٹری پر چھاپہ، جعلی زرعی دوائیں برآمد

کراچی: گلشن مہران میں فیکٹری پر چھاپہ، جعلی زرعی دوائیں برآمد

کراچی کے علاقے گلشن مہران میں پولیس نے فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں جعلی ادویات اور کھاد برآمد کر لی۔ مالک اور خاتون سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گلشن مہران میں ڈپٹی کمشنر ملیر شوکت جوکھیو اور شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔ اور فیکٹری سے […]

.....................................................

کراچی: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،100سے زائد افراد گرفتار

کراچی: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،100سے زائد افراد گرفتار

پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سو سے زائد افراد کو حراست میں لے کراسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے ڈسٹرکٹ سینٹرل، ایسٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی۔ […]

.....................................................

کراچی: سہراب گوٹھ میں زہریلے کھانے سے5 افراد ہلاک

کراچی: سہراب گوٹھ میں زہریلے کھانے سے5 افراد ہلاک

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں زہریلی بریانی کھانے سے ایک خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک اورچھ کی حالت غیر ہو گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ افراد کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ابھی یہ بات سامنے نہیں آئی کہ یہ […]

.....................................................

ڈیرہ مراد جمالی: ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

ڈیرہ مراد جمالی: ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

ڈیرہ مراد جمالی : ڈیرہ مراد جمالی میں مرکزی ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے نامعلوم ملزمان نے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے وارڈ نمبر آٹھ میں پرانا قبرستان کے قریب پل پر قائم ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کا سات […]

.....................................................

لاہور: واپڈا ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

لاہور: واپڈا ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔  پولیس کے مطابق واپڈا ٹاون میں دو مشکوک کاروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے گاڑی میں موجود دو ڈاکو اسد اور تنویر […]

.....................................................

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 8افراد ہلاک

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 8افراد ہلاک

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو پولیس اہلکار اور خاتون سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس اور اسپتالوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق منگھوپیر میں نامعلوم مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر کے پولیس اہلکار ندیم کو ہلاک اور اس کے ساتھی کانسٹیبل شاجد کو زخمی […]

.....................................................

سوڈان، امن کیلیے جاری اجلاس میں فائرنگ، 37 ہلاک

سوڈان، امن کیلیے جاری اجلاس میں فائرنگ، 37 ہلاک

جنوبی سوڈان میں قیامِ امن کے لیے جاری ایک اجلاس کے دوران فائرنگ سے کم سے کم سینتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں جاری نسلی تشدد کو روکنے کے لیے ایک دور دارز کے قصبے میں ہونے والے اجلاس میں تین ریاستوں اور اقوامِ متحدہ کے نمائندے شریک تھے۔ […]

.....................................................

ایف بی آئی اور اسکاٹ لینڈیارڈ حکام کی گفتگو ہیک کرلی گئی

ایف بی آئی اور اسکاٹ لینڈیارڈ حکام کی گفتگو ہیک کرلی گئی

ایف بی آئی اور برطانوی پولیس بھی ہیکرزسے محفوظ نہیں۔ ہیکرز نے ایف بی آئی اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کے درمیان ہونے والے کانفرنس کال کو ریکارڈ کرلیا۔ نامعلوم ہیکرز خاصے عرصے سے ایف بی آئی اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کیلیے دردسربنے ہوئیہیں۔دونوں ادارے ہیکرز سے نمٹنے کیلئے کوئی پالیسی تیار کرنے کیلئے ٹیلی فون […]

.....................................................

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سات افراد جاں بحق

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سات افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو پولیس اہلکار اور خاتون سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس اور اسپتالوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے مین نامعلوم مسلح افراد نے ایک کار میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے باعث کار میں سوار پولیس کانسٹیبل […]

.....................................................

پشاور: عظمیٰ ایوب کیس کے مرکزی ملزم کو جیل بھیج دیا گیا

پشاور: عظمیٰ ایوب کیس کے مرکزی ملزم کو جیل بھیج دیا گیا

پشاور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عظمی ایوب زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عظمی ایوب اجتماعی زیادتی کیس میں مرکزی ملزم نصیب اللہ کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر پشاور سینٹرل جیل بھجوا دیا۔ پولیس نے ملزم کیمزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست […]

.....................................................

کراچی: ایس آئی یو پولیس کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار

کراچی: ایس آئی یو پولیس کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر ایس آئی یو پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان لیاقت آباد میں ہونے والے دستی بم حملے میں ملوث ہیں۔

.....................................................

کوئٹہ: ایف آئی اے کے افسر کی رہائش گاہ پر دھماکہ

کوئٹہ: ایف آئی اے کے افسر کی رہائش گاہ پر دھماکہ

کوئٹہ میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی رہائش گاہ پر دھماکہ ہوا ہے تاہم دھماکے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق شہر کے نواحی علاقے منو جان روڈ پر مینگل چوک کے قریب واقع ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اکبر بلوچ کی رہائش گاہ کی مرکزی دیوارکے قریب رات گئے […]

.....................................................

لکی مروت: پولیس وین پرحملہ،3 اہلکار شہید، 1 زخمی

لکی مروت: پولیس وین پرحملہ،3 اہلکار شہید، 1 زخمی

لکی مروت میں پولیس موبائل پر نامعلوم شدت پسندوں کے دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ شہید اہلکاروں کی لاشیں اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر سٹی اسپتال لکی مروت منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز خیل […]

.....................................................

کراچی پولیس امن قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے،امریکی قونصل جنرل

کراچی پولیس امن قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے،امریکی قونصل جنرل

امریکی قونصل جنرل ولیم مارٹن کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کو سیکیورٹی کے حوالے سے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود سندھ پولیس شہر میں امن قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ پولیس ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ولیم مارٹن کا کہنا تھا کہ شہر […]

.....................................................

دیر بالا: مسافر کوچ دریا میں گرنے سے8 افراد جاں بحق

دیر بالا: مسافر کوچ دریا میں گرنے سے8 افراد جاں بحق

دیر بالا کے قریب شیرینگل کے قریب مسافر کوچ دریا میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ دیر بالا کے علاقے شیرینگل میں مسافر کوچ دریا میں گرنے سےآٹھ افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہو گئے، بدقسمت کوچ مسافروں کو  تیمر گرہ سے شیرینگل لے کر جا رہی تھی […]

.....................................................

کراچی میں دس لاکھ کی بینک ڈکیتی

کراچی میں دس لاکھ کی بینک ڈکیتی

کراچی کے علاقے جمشید کوارٹرز میں اسلامیہ کالج کے قریب ڈاکو بینک سے دس لاکھ روپے کے ساتھ ساتھ گارڈز کا اسلحہ اور سی سی ٹی وی سسٹم بھی لے کر فرار ہوئے۔ ڈکیتی کی واردات صبح بینک کھلنے کے بعد ہوئی جس میں نو مسلح ڈاکو بینک میں داخل ہوئے، عملے کو یرغمال بنایا […]

.....................................................

کشمور: تنگوانی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص زخمی

کشمور: تنگوانی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص زخمی

کشمور میں تنگوانی کے قریب بھٹائی کالونی کے گائوں ہاجانوں میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک چرواہا زخمی ہو گیا لیکن اس کی پندرہ بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ دھماکے کے بعد پولیس اور رینجر ز نے علاقے کامحاصرہ کرلیا۔ اس سے پہلے شرپسندوں کی جانب سے تنگوانی گیس پائپ لائن کو اڑانے کے لئے دو […]

.....................................................

کراچی: موبائل فرنچائز پر فائرنگ دو ہلاک دو زخمی

کراچی: موبائل فرنچائز پر فائرنگ دو ہلاک دو زخمی

کراچی میں موبائل فرنچائز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے  موقع پر پہنچ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ سے  جاں بحق ہونیوالوں میں ایک گارڈ  اور ایک لڑکی شامل ہے ۔ جن […]

.....................................................

شام: حکومت مخالف فورس کی جانب سے کامیابی کا دعوی

شام: حکومت مخالف فورس کی جانب سے کامیابی کا دعوی

شام میں حکومت کے خلاف جدوجہد میں مصروف لوگ کہتے ہیں کہ گذشتہ چند دنوں میں حمص کے شہر میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری فوج کے ساتھ لڑنے والی  فری سیرین آرمی کے لوگوں کا دعوی ہے انھوں نے حمص کے نواح میں ایک علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔سیل فون سے […]

.....................................................

کراچی: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،20سے زائد افراد زیرحراست

کراچی: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،20سے زائد افراد زیرحراست

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کئے گئے جس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ منگل کی صبح رینجرز نے لیاقت آباد کے علاقوں بلوچ پاڑہ، انگارہ گوٹھ، بی ون ایریا میں آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور بیس سے زائد افراد کو حراست […]

.....................................................

کراچی ٹارگٹ کلنگز، آٹھ افراد موت کی آغوش میں

کراچی ٹارگٹ کلنگز، آٹھ افراد موت کی آغوش میں

کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے،گذری پل کے قریب دو خواتین سمیت تین افرادکو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق نارتھ کراچی پاور ہاس کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار […]

.....................................................