طاہر درانی کا سر سید ایجوکیشن فائونڈیشن کے زیر اہتمام مختلف مدارس کی اساتذہ کی ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب

Teachers Wrokshop Taxila

Teachers Wrokshop Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ممتاز ماہر تعلیم و چئیرمین سر سید ایجوکیشن فائونڈیشن آف پاکستان طاہر درانی نے کہا ہے کہ اچھے اساتذہ کا کام نہ صرف اچھے نتائج مرتب کرنا ہے بلکہ نئی نسل کی بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی کردار سازی بھی کرنا ہے، فائونڈیشن کا بنیادی مقصد فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ مدارس کے اساتذہ کو تعلیمی شعبے میں نئی جدتوں سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں بچوں کی تعلیمی پیاس بجھا سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سر سید ایجوکیشن فائونڈیشن کے زیر اہتمام مختلف مدارس کی اساتذہ کی ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا، ورکشاپ میں 83اساتذہ نے شرکت کی، طاہر درانی نے کہا کہ انکی فائونڈیشن کا بنیادی مقصد فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسے خطوط پر کام کرنا ہے کہ نئی نسل کوعصری تقاضوں کے عین مطابق تعلیم و تربیت سے فیض یاب کر کے انکو معاشرے کا فعال اور کارآمد شہری بنانا ہے، ماسٹر ٹرینرزممتاز ماہر تعلیم پروفیسر شفیع اللہ ،پروفیسر عاشر خورشید، میڈم راحیلہ صبیح،فرح صداقت پرنسپل الائیڈ سکول، شعبہ اردو کیڈٹ کالج حسن ابدال کے پروفیسر ضیاء المصطفیٰ نے اساتذہ کو درس و تدریس کی مختلف جہتوں سے روشناس کرایا، ورکشاپ کے اختتام پر فائونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر ان عطاالرحمن چوہدری اور یاسر دلاور خان نے شرکاء ورکشاپ میں اسناد تقسیم کیں۔