طاہر القادری کا 20 اگست کو 100 شہروں میں دھرنا دینے کا اعلان

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

لاہور (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری ایک بار پھر حکومت کے خلاف متحرک ہو گئے۔ 20 اگست کو 100 شہروں میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں بیس اگست کو ملک میں بہت بڑے دھرنے ہوں گے۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کومبنگ آپریشن کی اجازت دی جائے، کہتے ہیں پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو کب کا رینجرز آپریشن شروع ہو چکا ہوتا۔

عوامی تحریک کے قائد نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے سوال کیا کہ وہ بتائیں انڈیا ان کے اقتدار کی بقاء کی جنگ کیوں لڑ رہا ہے۔