لال حویلی کے باہر طاہر القادری کے گارڈ اور پولیس اہلکاروں میں جھگڑا

Tahir ul-Qadri

Tahir ul-Qadri

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی شیخ رشید سے ملاقات کیلئے لال حویلی آمد کے موقع پر طاہر القادری کے گارڈ اور پنجاب پولیس میں جھگڑا ہو گیا۔

طاہر القادری کے گارڈ ان کا بیگ لال حویلی کے اندر لے کر جانا چاہتے تھے مگر پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا تو جھگڑا ہوگیا جس پر پولیس نے اضافی نفری طلب کر لی۔ جھگڑے کو لال حویلی کی انتظامیہ نے رفع دفع کرایا۔