ڈاکٹر طاہر القادری آج برطانیہ سے وطن واپس پہنچیں گے

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

لاہور (جیوڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری براستہ دوحہ لندن سے صبح آٹھ بجے لاہور پہنچیں گے۔ عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد ان کا استقبال کرے گی۔

ڈاکٹر طاہر القادری ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔ جس کے بعد انہیں جلوس کی شکل میں ان کی رہائش گاہ پہنچایا جائے گا۔

طاہر القادری نے سترہ جون کو لاہور کے مال روڈ پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دو سال مکمل ہونے پر دھرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی طاہر القادری سے ملاقات کریں گے۔