طاہرہ شاہین کی ریٹائرمنٹ کے موقعہ پر شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام

Farewell Ceremony

Farewell Ceremony

وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) دیہی مرکز صحت دھونکل کی سنیئر لیڈی ہیلتھ وزیٹر طاہرہ شاہین کی ریٹائرمنٹ کے موقعہ پر شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعہ پر محکمہ صحت کے سٹاف اور عوامی،سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈاکٹر وقار احسن، ڈاکٹر صوفیہ بلال،ڈاکٹر رافعہ اور دیگر نے طاہرہ شاہین کی محکمانہ خدمات کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں کام کرنے والے افراد کیلئے اپنی عمر کا قیمتی حصہ معاشرے کی بہتری، سروس کی فراہمی میں گزاردیتے ہیں خدمت میں عظمت ہے۔

انسانوں پر نیکی کرنے والوں کو اﷲ کے ہاں سے بھی بہتر اجر ملتا ہے،اورمحکمہ صحت کیلئے کام کرنے والے افراد حقیقت میں انسانی خدمت پر مامور ہیں۔ طاہرہ شاہین نے اپنی سروس خلق خدا کی خدمت میں گزار دی ہے دوران سروس کبھی اپنی ڈیوٹی سے غفلت نہ برت کر انہوں نے ملازمت کا صحیح حق ادا کیا ہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقعہ پرچیف ٹیکنیشن محمد شہزاد حسین،ندیم احمد، صدر پیرامیڈیکس رانا عبد الغفار،گلزار احمد ،کامران، فیاض احمد چیمہ،بلال شیخ ایڈووکیٹ،جمیل خان، ملک اظہر،آفتاب امین، محمد عارف، آفتاب احمد جوندہ اور دیگر نے ریٹائرڈ لیڈی ہیلتھ وزیٹر کو تحائف دیئے اور نیک دعائوں کیساتھ رخصت کیا۔طاہرہ شاہین نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوران سروس سٹاف کے تمام افراد نے ایک خاندان کی طرح اچھا وقت گزارا ہے۔

آج ریٹائر منٹ کے موقعہ پر شاندار تقریب کے انعقاد سے عملہ کے اراکین نے ان کیساتھ محبت کا عملی ثبوت دیا ہے جس پر ناقابل بیان خوشی اور فخر محسوس ہورہا ہے کہ وہ اچھی یادیں لیکر محکمہ سے رخصت ہورہی ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں ،مقامی افراد نے طاہرہ شاہین کی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آج محکمہ صحت ایک محنتی ورکر سے محروم ہو گیا مگرخوشی اس بات کی ہے کہ طاہرہ شاہین نے محکمہ میں اچھا وقت گزارا اور آنے والوں کیلئے بہترین مثال قائم کی ہے۔