تیمور مسعود اکبر کی چئیرمین پی او ایف بورڈ سے خصوصی ملاقات

Tamoor and Chairman POF Board

Tamoor and Chairman POF Board

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی پی پی آٹھ ملک تیمور مسعود اکبر کی چئیرمین پی او ایف بورڈ سے خصوصی ملاقات،ایم پی اے حلقہ کے عوامی مسائل سے متعلق چئیرمین کو آگاہ کیا۔

ایم پی اے ن پی پی آٹھ ملک تیمور مسعود اکبر نے پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر چئیرمین پی او ایف بوردڈکے کردار کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کی خصوصی درخواست پر چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات ہلال امتیاز (ملٹری ) نے اپنے دفتر میں ان سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران ایم پی اے ملک تیمور نے حلقہ عوام کو درپیش مسائل بیان کئے۔

چئیرمین پی او ایف بورڈ کا کہنا تھا کہعوام کی سہولیات کے پیش نظر واہ کینٹ داخلہ کے لئے باہتر براہمہ انٹر چینج جی ٹی روڈ سے ایک کشادہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر کام ہورہا ہے جو مال روڈ سے ملاپ کرتے ہوئے بئیرئیر سے جا ملے گی، جس سے بئیرئیر پر رش کا رجحان بھی کم ہوگا،جس سے عوام کو واہ کینٹ داخلہ میں آسانی پیدا ہوگی،پرائیویٹ سیکٹر اور غیر ملازم افراد کو جدید طبی سہولیات کی دستیابی کے لئے پی او ایف ہسپتال میں آوٹ ڈور یونٹ قائم کیا جارہا ہے جہاں چوبیس گھنٹے لوگوں کو طبی سہولیات میسر آئیں گی۔

پی او ایف ہسپتال میں جلد ایم آر مشین کی تنصیب کی جارہی ہے جدید طبی سہولیات سے مزین پی او ایف ہسپتال آغا خان ہسپتال کے بعد دوسرا بڑا ہسپتال ہے جہاں میڈیکل کی جدید ٹیکنالوجی مہیا ہے،پرائیویٹ مریضوں کو کم سے کم اخراجات میں تمام تر جدید طبی سہولیات باہم پہنچائی جائیں گی۔

چئیرمین بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات ہلال امتیاز (ملٹری ) سے انکے دفتر میں خصوصی ملاقات کے دوران ایم پی اے ملک تیمورمسعود اکبر نے سکولز میں داخلے کے حوالے سے لوگوں کو درہش مسائل سے آگاہ کیا جس پر چئیرمین پی اوایف بورڈ کا کہنا تھا کہ ہم پی او ایف میں موجود تمام تعلیمی اداروں کے تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے اقدمات کر رہے ہیںاس ضمن میں سر سید ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر نگرانی ایسے اقدمات اٹھائے جارہے ہیںجس سے مستقبل میں داخلوں کے ضمن میں لوگوں کو درپش مشکلات کا ازالہ ہوسکے گااور بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن ملے گی۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر نے پی او ایف کی پیدواری صلاحیتوں میں اضافہ اور پی او ایف ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے اقدمات پر چئیرمین پی او ایف بورڈ کی کاوشوں کو سراہا۔

پندرہ منٹ سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں عوامی مسائل پر خصوصی گفتگو شنید کی گئی ، چئیرمین پی او ایف بورڈ نے عوامی مشکلات کے ازالہ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دھانی کرائی۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038