تائیوان میں ایک بس حادثے چھبیس افراد ہلاک

Taiwan Bus Crash

Taiwan Bus Crash

تائیوان (جیوڈیسک) تائیوان میں ایک بس حادثے کے نتیجے میں کم ازکم چھبیس افراد مارے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ آج اس وقت رونما ہوا، جب ایک بس چینی سیاحوں کے ایک گروپ کو دارالحکومت کے ہوائی اڈے لے کر جا رہی تھی۔

وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کے بعد اس مسافر بردار بس میں آگ لگ گئی۔ ہلاک شدگان میں چین سے تعلق رکھنے والے آٹھ مرد اور سولہ خواتین بھی شامل ہیں۔