تائیوان میں کنسرٹ کے دوران آتش گیر کیمیکل سے 500 سے زائد افراد جل کر زخمی

Taiwan Incident

Taiwan Incident

تائے پے (جیوڈیسک) تائیوان میں 500 سے زائد افراد اس وقت جھلس کر زخمی ہوگئے جب ان پر پھینکا جانے والا رنگین پاؤڈر بھڑک اُٹھا جب کہ کیمیکل سے زخمی ہونے والے 180 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

تائیون کےدارالحکومت نیو تائے پے سٹی میں تفریحی مقام فرموسا واٹر پارک میں کنسرٹ جاری تھا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد شریک تھے تاہم اس موقع پر پرفارمنس پر داد دیتے ہوئے اسٹیج کے قریب رنگوں سے بھرپورپاؤڈرہوا میں اچھالا گیا جس کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے کے فوری بعد بھگدڑ مچ گئی اور 500 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

تائے پے سٹی کے محکمہ صحت کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 517 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جن میں سے 118 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں برن وارڈ میں طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ کنسرٹ کے دوران اچانک آگ کا بھڑک ہوا تشویشناک ہے جس کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیوتائے پے کے میئر نے واقعے پر افسوس کا اٖظہار کرتے ہوئے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے اورواقعے کی مکمل تحقیقات تک پارک کو بند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔