تاج محل کو بچانے کیلئے شمشان گھاٹ کی منتقلی کا حکم

Taj Mahal

Taj Mahal

آگرہ (جیوڈیسک) بھارتی کی عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق شمشان گھاٹ میں لکڑیوں کے جلنے سے تاج محل کی عمارت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اس لئے اس کو فوری طور پر وہاں سے منتقل کیا جائے۔

بھارتی عدالت عالیہ کا یہ حکم ایک جج کی اس تنبیہ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لکڑیوں کے دھویں سے 17ویں صدی کی تاریخی عمارت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

عدالت نے ریاست اتر پردیش کے حکام سے کہا ہے کہ یا تو اس شمشان گھاٹ کو منتقل کریں یا پھر یہاں پر بجلی سے چلنے والے شمشان گھاٹ بنائے جائیں۔

ریاستی وکیل کا عدالت عالیہ کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایک اچھی اصلاح ہے۔ مجھے دو ہفتوں کا وقت دیا جائے، میں اس کے حل کے ساتھ عدالت کے روبرو حاضر ہونگا۔