تلہ گنگ کی خبریں 29/11/2016

Sardar Zulfiqar

Sardar Zulfiqar

تلہ گنگ (اشفاق سے) ٹی ایم اے کی غفلت اور کھلی آنکھوں نیند نے کئی انسانوں کی جانیں دائو پر لگا رکھی ہیں ۔میں شاہراہوں پر پڑا بلڈنگ میٹریل کا سامان کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں جا بجا پڑا بلڈنگ میٹریل کا ساماں انتظامیہ کی نا اہلی،اور کرپٹ افسراں کی تعیناتی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ٹی ایم اے کرپٹ اور نااہل افسراں و عملہ و فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔عوامی و سماجی حلقوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ انتظامیہ کی چشم پوشی کے باعث مین شاہراہوں پر جابجا بکھرا بلڈنگ میٹریلکا ساماں انسانی جانوں کے ضیاع کاباعث بننے لگا۔تعمیرات کی غرض سے روڈوں پر بکھرا بلڈنگ میٹریل کا سامان ٹریفک جام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔مقامی انتظامیہ کی طرف سے کھلی چھٹی ہونے کی وجہ سے عوام ذلیل و خوار ہونے لگی ہے ۔سروے دوران عوامی حلقوں کا کہناتھا کہ انتظامیہ کی کھلی چھٹی کے باعث تعمیرات کی غرض سے مالکا ن اور ٹھیکدار اینٹں بجری اور سریا روڈ پر اتا دیتے ہیں ۔جس کی وجہ سے روڈ بند ہو جاتا ہے ۔سنگل سائیڈ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔اور اب تک کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ۔لیکن انتظامیہ بجائے ایکشن لینے کے دفتروں میں بیٹھے سب اچھا ہے کی رپورٹ پر کار فرما ہیں ۔مزید کہا کہ انتظامیہ کی ملی بھگت پڑے میٹریل کے سامان کی وجہ سے روڈ بلاک رہنا معمول بن گیا ہے ۔خاص طور پر سکولوں سے چھٹی کے وقت لوگوں کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ : تلہ گنگ ایم پی اے سردار ذوالفقار دولہہ کی خصوصی صفائی مہم اور سیوریج سسٹم کی گرا نٹیں سیکریٹری الطاف اعوان اور کرپٹ محکموں کے کرپٹ افسران کی وجہ سے کرپشن کی نظر ہو گئیں ۔الطاف اعوان کی کرپشن و بدتمیزی کے چرچے زبان زدہ عام ہو گئے ۔عوامی وسماجی حلقوں کا سردار ذوالفقار دولہہ سے سیکریٹری کی تبدلی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم پی اے سردار ذوالفقار دولہہ کے سیکریٹری الطاف اعوان کی کرپشن و بدتمیزیوں کے چرچے زبان زدہ عام ہونے لگے ۔جس کی وجہ سے ایم پی اے سیکریریٹ ویران ہوگیا۔ایم پی اے کی خصوصی صفائی مہم اور سیوریج سسٹم کی گرا نٹیں سیکریٹری الطاف اعوان اور کرپٹ محکموں کے کرپٹ افسران کی وجہ سے کرپشن کی نظر ہو گئیں کروڑوں روپے کی سیوریج سسٹم میں ناقص میٹریل کا استعمال محکمہ کے افسران کو ایم پی اے کے سیکریٹری الطاف اعوان کی آشیر باد حاصل ہے ۔ ووٹروں اور سپوٹروں کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ اپنایا جاتا ہے ۔ جس کی وجہ ایم پی اے کی مقبولیت میں واضع کمی آئی ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے سردار ذوالفقار دولہہ سے سیکریٹری کی تبدلی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔عوامی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے سیکریٹ کے عملے اور خاص طور پر سیکریٹری الطاف اعوان کا رویہ ایتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے ۔وہاں مسائل سننے کی بجائے عوام کو زلیل وخوار کیا جاتا ہے ۔مزید کہا کہ ایم پی اے کی خصوصی گانٹیں الطاف اعوان اور کرپٹ افسران کی ملی بھگت کے کرپشن کی نظر ہو گئیں چکی ہیں ۔کروڑوں روپے سے بننے والے سیوریج سسٹم میں الطاف اعوان کی آشیر باد سے ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے ۔ اور صفائی مہم بھی اسی کرپش کی نظر ہو گئی ہے۔ عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ پی پی بائیس میں جاری کرانٹوں کریشن میں افسران کو الطاف اعوان کی مکمل آشیر باد حاصل ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے سردار ذوالفقار دولہہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ اور نااہل افسران کی سرپرستی کرنے والے سیکریٹری الطاف اعوان کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔