تحصیل تلہ گنگ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تلہ گنگ کی مقامی ہوٹل میں ایک کانفرنس

Conference

Conference

تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) سوسائٹی آف سسٹین ڈیولپمنٹ کی طرف سے تحصیل تلہ گنگ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تلہ گنگ کی مقامی ہوٹل میں ایک کانفرنس” کہا نیاں نہ سناؤ لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کراؤ” کے نام سے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تحصیل تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے ممبران بالخصوص میاں محمد بالی (TRP) محمد فیاض گھاڑا،ملک اسد اعوان ہو پورہ ،ملک شاہدہواپورہ،محمد ندیم ملکوال، یوسی کے یوتھ ممبران، مزدور، سیاسی نمائندوں، صحا فتی برادری اور وکلاء نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

اس میں بلدیاتی حکومتوں کے نظام کی اہمیت، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور عوام کے مرکزیت کے تصورات پر بحث کی گئی اور شراکتی گفتگو کے ذریعے عوام کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بحث کی گئی۔محمد فیاض گھاڑا نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ بلدیاتی نظام پورے سیاسی نظام میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

میڈیا کے نما ئندوں میں شیخ محمد فاروق ،لیا قت اعوان ، شفیق اعوان اور چوہدری نوید الحسن دڑوٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت کو عوام کے مقا می مسائل کو مقا می سطع پر حل کر نے کیلئے لو کل گورنمنٹ کے الیکشن کرانا بے حد ضروری ہیں ۔ان کے علاوہ بھی بہت شرکاء نے اپنے دل کی بات کر نے میں بھر پور حصہ لیا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام یونین کونسل سطع پر بھی ہونے چاہئیں۔