تلہ گنگ کی خبریں 07/07/2015

تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) ریٹ لسٹ آ ویزاں نہ کرنے پر کر یا نہ سٹور کے مالک پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھا نہ صدر پولیس نے ٹی ایم او امیر احمد شاہ ہمدانی کے استغا ثہ کے مطا بق محمد عمران سا کن جھا ٹلہ کر یا نہ سٹور نے دکا ن پر ریٹ لسٹ آ ویزاں نہ کی ہو ئی تھی جس پر پر ائس ایکٹ کے مطا بق مقد مہ درج کر لیا گیا ۔
………………………………
………………………………
تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) نائب تحصیلدار کا بازار کا دورہ متعد ددکا نداروں پرچھ ہزار جر ما نہ ۔تفصیل کے مطا بق نا ئب تحصلیدار عبد العز یز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بازار کا اچانک دورہ کیا اور ریٹ لسٹ آ ویزاں نہ کرنے اور منا فع خوری پرچار دکا نداروں پر پند رہ پند رہ سو جر ما نہ کیا ۔

………………………………
………………………………

تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) الخدمت فائونڈیشن تلہ گنگ کے زیر اہتمام تعمیر ہونے والے الخدمت ایمان ہسپتال کی بلڈنگ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ تقریب کے مہمانان گرامی ڈاکٹر مسعود احمد (ایم ایس الخدمت ایمان ہسپتال )اور پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد حمید اللہ ملک (امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال )،الخدمت فائونڈیشن چکوال کی ایگزیکٹو باڈی (صد ر سید تسکین شاہ ، جنرل سیکرٹری خرم منظور )اور ارکان و کارکنان جماعت اسلامی کے علاوہ صحافیوں ،مذہبی ،سماجی اور کاروباری طبقوں سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی ۔ہسپتال کی تعمیر کے حوالہ سے پروجیکٹ منیجر ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ عبدالقیوم ملک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے منصوبے کا تخمینہ لاگت 6کروڑ ہے۔موضع دڑوٹ سے تعلق رکھنے والے طاہر علوی (کینیڈا) اور” ICNAاین جی او ”کے تعاون تعمیر کا کام جاری ہے جس کے لیے اراضی حاجی احمد حسین (مالک مرزا خان کالٹیکس پٹرول پمپ)، جماعت اسلامی تلہ گنگ کے رہنما ملک عبد الرشید اور اُن کی تین بہنوں نے دی ۔ کل ساڑھے سال کنال میں سے تین کنال زمین ہسپتال کے لیے جبکہ دیگر ساڑھے چار کنال جماعت اسلامی کے رفاہی امور کے لیے وقف کی۔گرے سٹرکچر کی تعمیر 2016میں مکمل ہو جا ئے گی اور 2017کے شروع میں ہسپتا ل کا با قاعدہ افتتا ح کر دیا جا ئے گا۔ ڈاکٹر حمید اللہ ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن کی کاوشوں کو سراہا ۔ الخدمت فائونڈیشن ضلع چکوال کے نائب صدر اور ہسپتال مذکور کے پروجیکٹ منیجر عبدالقیوم ملک نے الخدمت فائونڈیشن کے رفاہی امور پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ الخدمت فائونڈیشن تلہ گنگ نہ صرف ہسپتال کو کامیابی سے چلانے کا عزم رکھتی بلکہ زندگی کے ہر شعبہ میں بے سہارہ اور ضرورت مند لوگوں کی خدمت میں پیش پیش ہے ۔ جس میں کفالت یتامیٰ ، بیوہ گان کی امداد،سیلاب زدگان ،شمالی علاقہ جات کے بے گھر افراد کی بحالی ،بہبود اسیران ،صحت ،صاف پانی کی فراہمی،روزگار پروگرام اور تعلیم کے شعبہ جات میں بھر کردار ادا کر رہی ہے ۔الخدمت فائونڈیشن تلہ گنگ عنقریب تلہ گنگ شہر اور مضافات تک مذکورہ پروجیکٹس کے لیے اپنا نیٹ ورکس پھیلا کر عوام الناس کو سہولیات بہم پہنچائی گی۔

Al Khimat Foudation Iftar Dinar

Al Khimat Foudation Iftar Dinar