تلہ گنگ کی خبریں 29/05/2015

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) بلدیاتی الیکشن نہیں اب قومی الیکشن کی تیاری کی ضرورت ہے، ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، عوام کو اب دو وقت کی روٹی سے محروم کیا جا رہا ہے، آئندہ حکو مت پیپلزپارٹی کی ہو گی۔ان خیا لا ت کا اظہار پیپلز پا رٹی کے جیا لے ڈاکٹر سر فراز دند ی نے میڈ یا کو جا ری ایک بیا ن میں کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ میا ں برادران نے عوام سے قو می الیکشن میں بڑ ے بڑ ے دعوے کیے تھے کہ ہم اقتدار میں آ تے ہی بجلی کی لو ڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسا ئل سے چھٹکارا دلوا دیں گے لیکن اب دوسال مکمل ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک تو مسائل کمی کی بجا ئے بڑ ھ رہے ہیں ۔عوام پر ہر روز مہنگا ئی کا ڈرون حملہ کر کے عوام کومز ید مشکلات میں ڈالا جا رہا ہے ۔جرائم کی شر ح میں اضا فہ بھی اسی حکو مت کا عوام کو تحفہ ہے ۔ڈاکٹر سر فراز نے مسلم لیگ ن کی جما عت کو واضح پیغا م دیا ہے کہ آ پ بلد یا تی الیکشن کی تیا ری کو ختم کر یں اور اب قو می الیکشن کی تیا ری کی ضرورت ہے، کیو نکہ اب بلد یا ت نہیں قو می انتخا با ت ہو نے والے ہیں ۔آ نے والا وقت پیپلز پا رٹی کا ہو گا اور ہم نے ہر دور میں عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے دوبارہ اقتدار ملتے ہی ہم عوام دوست پا لیسیو ں پر عمل پیرا ہو کر عوام کو اپنا حق دلوا ئیں گے جو ہما را مشن بھی اور منشور بھی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) ایم پی اے ملک ظہور انور اعوان نے ڈھرنا ل کے نو جوانوں کو سٹیڈ یم کا تحفہ دیا ،ناقص میٹر یل کی تعمیر اورپا نی کی نکا سی نہ ہو نے کی وجہ سے دیواریں گر نے لگی ،اہلیا ن ڈھر نا ل نے اربا ب اختیار سے سٹیڈ یم کی مر مت کا مطا لبہ کر دیا۔تفصیلا ت کے مطا بق تحصیل لا وہ کی ملحقہ یو نین کو نسل ڈھرنا ل کو ممبر صو با ئی اسمبلی ملک ظہور انور اعوان نے سی سی بی کے زیر اہتما م ڈھر نا ل سٹیڈ یم تحصیل کو نسل تلہ گنگ سے تعمیر کر ایا لیکن ٹھیکیدار نے نکا سی آ ب کا کو ئی بند وبست نہیں کیا جس کی وجہ سے بارشوں کے پا نی نے سٹیڈ یم کی دیواروں کی تہس نہس کر دی ۔ڈھرنا ل کے نو جوانوں کے مطا بق ہم نے شور شرا با شروع کیا تو نکا سی کے پا ئپ بعض جگہو ں پر رکھ دئیے گئے لیکن چور راستوں کو مٹی سے بھروا دیا گیا اسکے با وجو د با رش کا پا نی دیوار وں میں جا تا رہا جس سے سٹیڈ یم کی دیواریں اب گر نا شروع ہو گئیں ہیں اگر اب دیواروں کی بر وقت مر مت نہ کروائی گئی تو نقصان زیا دہ ہو نے کا خد شہ ہے۔ڈھر نا ل کے نو جوانوں اور با لخصو ص محمد یعقو ب صا لح با نی الجہا د ویلفیئر سو سا ئٹی نے ٹی ایم او سید امیر احمد شاہ ہمد انی اور اربا ب اختیا ر سے مطا لبہ کیا ہے کہ بذریعہ کو ٹیشن ہی سٹیڈ یم کی تعمیر ومر مت کر ائی جا ئے تا کہ پنجا ب حکو مت کے لا کھو ں روپے بچا ئے جا سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تھا نہ سٹی پو لیس نے سٹی کی حدود میں سر چ آ پر یشن کیا درجنو ں گھرانوں کو چیک کیا گیا چھا ن بین کے بعد علا قے کو کلیر کر دیا گیا ،جنر ل ہو لڈ اپ میں ایک کا ر سمیت سو لہ مو ٹرسا ئیکل بند کیے ،جنر ل ہو لڈ اپ میں سب سے زیا دہ مو ٹرسا ئیکل ٹر یفک پو لیس اہلکا ر بند کر کے بازی لے گئے ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ تھا نہ سٹی کی حدود میں ڈی ایس پی مہر نا صر محمود کی نگرانی میں سر چ آ پر یشن کیا گیا آ پر یشن میں تھا نہ سٹی پو لیس ،ایلیٹ فورس ،ریسیکو ون فا ئیوسمیت دیگر پو لیس اہلکا روں نے حصہ لیا ۔آ پر یشن دودیا ل روڈ اور مو گلہ روڈ پر کیا گیا جہا ں سے درجنو ں افغا نی پٹھا نو ں کو حراست میں لیا گیا جن کو چھا ن بین کے بعد فا رغ کر دیا گیا دوسری طرف تلہ گنگ سر کل میں غیر رجسٹر یشن مو ٹرسا ئیکلوں کے خلا ف جنر ل ہولڈ اپ لگا یا گیا جس میں تھا نہ سٹی پو لیس نے تین ،صدر چار ،ٹمن ایک ،لا وہ تین اور ٹر یفک پو لیس اہلکا روں نے ایک کا لے شیشے والی کا ر اور پا نچ مو ٹرسا ئیکلو ں کو بند کیا ۔ٹر یفک پو لیس اہلکا روں نے سب سے زیا دہ مو ٹرسا ئیکل بند کیے حا لا نکہ تلہ گنگ سٹی میں چند ما ہ میں درجنو ں مو ٹرسا ئیکل چوری ہو چکے ہیں اسکے با وجو د سٹی پو لیس تین مو ٹرسا ئیکل بند کیے ،عوامی حلقوں میں سٹی پو لیس کی کار کر دگی پر ما یوسی کا اظہا ر کیا جا رہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مو ضع ڈھیر مو نڈ میں ایک شخص بجلی چوری کر تے ہو ئے رنگے ہا تھو ں پکڑا گیا مقد مہ درج ۔تفصیل کے مطا بق ایس ڈی او ٹمن عا مر بلا ل نے اپنی ٹیم کے ہمر اہ مو ضع ڈھیر مو نڈ تا ج کے گھر چھا پہ ما را ،تا ج مین لا ئن سے پی وی سی کنکشن لگا رکھا تھا اور بجلی چوری ہو رہی تھی ،تا ج نا می شخص نے سر کا ری خزانہ کا ہزاروں روپے کا نقصان کیا ہے واپڈا حکا م ،ایس ڈی او کی درخواست پر تا ج سا کن ڈھیر مو نڈ کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا ۔