تلہ گنگ کی خبریں 23/5/2015

Shazia Ashfaq Mattu

Shazia Ashfaq Mattu

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، بعض چند نااہل سیاسی حکومت پر غیر ضروری تنقید کر کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، میاں بر ادر پانچ سال حکومت کر کے اگلے پانچ سال بھی کریں گے، عوام کو ہر نئے آ نے والے دن میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ،میا ں محمد نواز شر یف پا کستا ن کو پیر س بنا نے کا عزم رکھتے ہیں انشا اللہ وہ اپنے مشن میں کا میا ب ہو ں گے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ ن کی ایم این اے محتر مہ شازیہ اشفاق مٹو نے کا لم نگار ارشد کو ٹگلہ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ چند نا اہل سیا سی جن کو سیا ست کی الف ب بھی نہیں پتہ وہ مسلم لیگ ن کی حکو مت کو خیر آ با دکی با تیں کر رہے ہیں لیکن یہ انکی بھو ل ہے کہ ن لیگ کی حکو مت ختم ہو نے والی ہے.ان کو ہم واضح پیغا م دیتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت یہ پا نچ سا ل بھی پو رے کر ے گی اور اگلے آ نے والی حکو مت بھی مسلم لیگ ن کی ہو گی ۔وزیر اعظم میا ں محمد نوازشر یف اور خا دم اعلی پنجا ب میا ں شہباز شر یف نے تہیہ کر رکھا ہے کہ پا کستا نی عوام کو مسا ئل کی دلد ل سے نجا ت دلوانی ہے اوروہ ہر صورت کا میا ب ہو ں گے ۔ہر آ نے والا دن عوام کیلئے بہتر آ رہا ہے اور ہم با تیں دلا ئل کے ساتھ کر تے ہیں جو با مقصد ہو تی ہیں ۔شا زیہ اشفاق کا مز ید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت نے تر قیا تی کا مو ں کے جا ل بچھا دئیے ہیں جو مکمل ہو تے ہی پا کستا ن کا نقشہ ہی بد ل جا ئے گا ۔مسلم لیگ ن کا ہر ورکرر پا کستان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا اپنا رول ادا کر رہا ہے جو اپنے مشن میں کا میا ب ہو گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تھانہ ٹمن کی حدود میں ڈی ایس پی تلہ گنگ کی نگرانی میں سرچ آپریشن، درجنوں افغانی پٹھان اور انکے قبضے سے درجنو ں موٹر سائیکل حر است میں لیے گئے، جن کی چھان بین کے بعد تمام افراد اور انکے قبضہ سے لیے گئے موٹر سائیکلوں کو کلیر کر دیا، سر چ آپریشن جاری رہے گا ڈی ایس پی تلہ گنگ ۔تفصیل کے مطا بق تھا نہ ٹمن کی حدود میں نا لہ انکڑ پر جھو نپٹریوں میں رہا ئش پذ یر افغا نی پٹھا نو ں کے خلا ف سر چ آ پر یشن کیا گیا جس میں رہا ئش پذ یردرجنو ں افغا نی پٹھا نو ں کو حراست میں لیا گیا اور انکے قبضے سے مو ٹرسا ئیکل بھی بر آ مد کیے گئے جن کی چھا ن بین کے بعد حراست میں لیے گئے پٹھا نو ں اور مو ٹر سائیکلو ں کو کلیر کر دیا گیا ۔ڈی ایس پی تلہ گنگ کا کہنا ہے کہ تلہ گنگ سر کل میں سر چ آ پر یشن افغا نی پٹھا نو ں اور مشکو ک افراد کے خلا ف جا ری رہے گا میرا مشن تلہ گنگ سر کل میں جرائم پیشہ عنا صروں سے پا ک کر نا ہے جو ہر صورت مکمل کیا جا ئے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) ڈھر نا ل بوائز ہا ئی سکو ل نمبر دو میں 29بچوں میں سو لر سسٹم تقسیم کیے گئے ،کلا س انچار ج ملک یعقو ب صا لح اور ہیڈ ما سٹر کو اہل علا قہ کا خر اج تحسین ۔تفصیل کے مطا بق ڈھر نا ل بوائز ہا ئی سکو ل نمبر دو میں پر وقار تقر یب کا انعقا د کیا گیا جس میں نما یا ں پوزیشن لینے والے طا لبعلموں میں سو لر سسٹم تقسیم کیے گئے ۔دسو یں کلا س کے انچارج ملک یعقوب صا لح ،سا ئنس ٹیچر مہتا ب احمد اور ہیڈ ما سٹر سلطا ن ذکر یا ثا قب کی انتھک محنت کی وجہ سے دسویں کلا س کا رزلٹ سو فیصد رہا اور 2013کو فا رغ التحصل ہو نے والے17بچوں کو چودہ اگست کی تقر یب میں سو لر سسٹم دئیے گئے جبکہ با قی 29طا لبعلموں میں گز شتہ دنو ں ہو نے والی تقر یب میں سو لر سسٹم تقسیم کیے گئے ہیں ۔سو لر سسٹم حا صل کر نے والے کا شف ،محمد آ صف ،محمد رئیس ،شبیر ،مظہر عباس ،محمد شہزاد ،تا بش عمر ان ،جیند عمر ان ،محمد فیصل نواز ،مبشر صد یق ،تا بش جا وید ،جا وید عمر ان ،تا بش عمر ان ،سید واجد، علی ،محمد ذیشان ،سید ذیشان علی سمیت دیگر سٹو ڈنٹ تھے ۔تقر یب میں سکو ل کمیٹی کے ممبران ملک احمد خا ن ،حا جی محمد صد یق ،محمد اشر ف ،حا جی سکندر خا ن ،طا ہر محمودنے بھی شر کت کی اور سکو ل انتظا میہ کی انتھک محنت کو سر اہا اور حو صلہ افزائی کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) آ ئر ن سٹور پر کا م کر نے والے مزدور کا قاتل آ ئر ن سٹور کے ما لک کا بیٹا نکلا ،تھا نہ سٹی پو لیس قا تل کا سر اغ لگا نے میں کا میا ب ہو گئی ،اہل علا قہ کا پو لیس کو خراج تحسین ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ المد ینہ آ ئر ن سٹور پر مشتاق حیدر نا می شخص اپنے بچوں کا پیٹ پا لنے کیلئے محنت مزدوری کر تا تھا اور اسکو پند رہ مئی 2015کو واش روم میں تیز دھار آ لے سے گلا کا ٹ کر قتل کر دیا تھااور مقتو ل کے لواحقین نے نا معلو م افراد کے خلا ف سٹی تھا نے میں مقد مہ درج کروا دیا اور تھا نہ سٹی پو لیس نے موقع سے دکا ن کے دو افراد کو حراست میں لے لیا اور ان سے آ ٹھ روز تفتیش کی جن میں سے ایک نے اپنا جر م قبو ل کر لیا۔پو لیس کے مطا بق تفتیش کے دوران ابوذر ولد غلا م محمد نے قتل کا اقرار کر لیا اور کہا کہ مقتول کے میر ی بہن کے ساتھ نا جا ئز تعلقات تھے جسکی وجہ سے میں نے اسکو قتل کیا ہے ۔لو احقین نے سٹی پو لیس پر اعتما د کا اظہا رکیا اور اہل علا قہ نے تھا نہ سٹی پو لیس کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظا ہر کی کہ آ ئند ہ بھی پو لیس کی کا ر کر دگی تسلی بخش رہے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تھا نہ صدر پو لیس کی مخبر کی اطلا ع پر ایک شخص سے 1120گرام چرس بر آ مد کر لی ،مقد مہ درج ۔تفصیل کے مطا بق تھا نہ صدر کے ایس آ ئی محمد شر یف نے مخبر کی اطلاع پر نعیم صادق سا کن ڈھو ک گا ڑ سے 1120گرام چر اس بر آ مد کر لی اور اسکے خلا ف مقد مہ درج کر لیا ۔