تلہ گنگ کی خبریں 15/6/2015

Malik Falak Sher Awan

Malik Falak Sher Awan

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے چوبیس گھنٹے مصروف ہے، میاں بر ادران نے پاکستان کو ترقی کی پٹڑی پر چڑھا دیا ہے، ہر دور میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوامی منصو بوں پر توجہ دے کر عوام کو فائدہ پہنچایا ہے، بلدیاتی الیکشن میں بھی صوبہ پنجا ب میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کر ے گی ،تلہ گنگ ضلع کا وعدہ ہر صورت پورا کیا جا ئے گاان خیا لا ت کا اظہار مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما ملک فلک شیراعوان نے کو ٹگلہ ہا ئوس ڈاکٹر نثار احمد ملک کی رہا ئش گا ہ پر کا لم نگار ارشد کو ٹگلہ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اسمو قع پر ملک سیلم بلا ل اعوان ،ملک عارف ادلکہ ،چو ہد ری نو ید دڑوٹ ،ثقلین جعفری مو جود تھے ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ ضلع چکوال میں مسلم لیگی دھڑے مشتر کہ پینل تشکیل دے کر بلد یا تی الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ضلع چکوال مسلم لیگ ن کا ہمیشہ گڑ ھ رہا ہے اور رہے گا بعد چند سیا سی مخا لفین مسلم لیگی صفوں میں دراڑیں ڈالنا چا ہتے ہیں لیکن وہ کا میا ب نہیں ہو ں گے ۔ضلع چکوال کے تما م مسلم لیگی ایک جھنڈے تلے جمع ہیں اور بلد یا تی الیکشن میں مخا لفین امیدواروں کو بتا دیں گے کہ جیت کس طر ح لی جا سکتی ہے ۔میا ں محمد نواز شر یف نے پا کستان کو مسائل کی دلدل سے نکا لنے کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے اور انشا اللہ اپنے مشن میں کا میا ب ہو جا ئیں گے.ملک فلک شیر اعوان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میا ں برادران کہتے ہی نہیں کر کے دکھاتے ہیں ہمیشہ انہو ں نے پا کستان میں میگا پر واجیکٹ شروع کر کے پا یہ تکمیل تک پہنچا ئے ہیں جن سے ابھی عوام مستفید ہو رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر ) ایم سفیر خان معروف ادا کار کے سٹیج ڈ رامہ ” گڈی آگئی ٹیشن تے ” نے تلہ گنگ میں دھوم مچا دی تین دن کے پروگرام میں تحصیل تلہ گنگ سے سینکڑوں فیملیز اور ہزاروں شا ئقین نے شرکت کی ۔ کنگ آف دا کامیڈین افتخار ٹھاکر نے اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی ۔ معروف کمپیئر شفیق اعوان کی خوبصورت کمپیئر نگ نے لوگوں کے دل موہ لیے ۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی سینئر نائب صدرانجمن تاجران ملک سلیم اعوان تھے اس پروگرام میں ٹی وی اور تھیٹر کے معروف اداکاروں نے شرکت کی پاکستان کے ٹی وی سٹیج کے ”کنگ آف دا کامیڈین اداکارافتخار ٹھاکر” نے بھی تلہ گنگ میں پہلی دفعہ پرفارم کر کے عوام سے خوب داد وصول کی اہلیان علاقہ نے ایم سفیر خان کو خوبصورت تفریحی اور اصلاحی کھیل پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ تلہ گنگ کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی پروگرام میں اتنی بڑی تعداد میں فیملیز نے شرکت کی ۔ پاکستان کے مشہور کامیڈین ادا کار افتخار ٹھاکر اور پروڈسر راجہ عثمان نے پروگرام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنا پیار اور محبت ہمیں تلہ گنگ سے ملی اس کا اظہار لفظوں میں ممکن ہی نہ ہے ۔ پروگرام کے آرگنائزر ایم سفیر خان ے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد تلہ گنگ کی ماؤ ں اور بہنو ںکے لیے ایک با مقصد اور تفریحی ڈرامہ پیش کرنا تھا ۔ جس کو وہ اپنے باپ بھائی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکے ۔ جس میں اﷲ کا شکر ہے کہ میں کامیاب رہا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اہلیان تلہ گنگ کی طرف سے دی گئی محبت کا شکر گزار ہوں اور آئندہ بھی ان کے لیے اسی طرح کے تفریحی اور معلوماتی پروگرام پیش کرتا رہو ںگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر ) انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر تلہ گنگ سید کاظم شبیر بخاری ڈسٹرکٹ نیٹ ورک آفیسر چکوال تعینات انھوں نے چارج سنبھال کرکا م شروع کر دیا۔جبکہ ملک اعجاز احمد کو انچار ج اراضی ریکار ڈ سنٹر تلہ گنگ تعینات کیا گیا ہے۔جنھوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔سید کاظم شبیر بخاری نے اگست 2013میں انچارج سروس سنٹر کا چارج سنبھالا تھااور اب تک 98فیصد مواضعات کو لائیو کرایا انھوں نے کہا کہ تلہ گنگ کے مواضعات کا ریکارڈ مال کمپیوٹرائز ڈ کرانے میں اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ اور پٹواری صاحبان کا مکمل تعاون رہا۔انھوں نے مز ید بتایا کہ تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال میں سر فہرست ہے جہاں سے روزانہ سب سے زیادہ ریونیو حکومت پنجاب کے خزانے میں جمع ہوتا ہے۔اور عوام کو فردات اور انتقالات کا عمل جاری ہے انھوں نے کہا کہ پٹواری توصیف ملک مرحوم نے پانچ مواضعات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرایا اور ان کا ایک انتقال بھی باقی نہ ہے۔انھوں نے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی اور ورثاء سے اظہار تعزیت کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر ) تھو ہا محرم خا ن میں کم وولیٹج بجلی سے گھروں ،مسجدوں میں پا نی کی قلت ،پنکھے بند رات کو بچے ،بزرگ اور عورتیں جا گ کر گرازنے پر مجبور ،واپڈا حکا م ہمارے ساتھ سوتیلی ما ں جیسا سلو ک بند کر یں اہل تھو ہا ،ہمیں قدم اٹھا نے پر مجبور نہ کیا جا ئے ملک سجاد تھو ہا ۔تفصیل کے مطا بق یو نین کو نسل تھو ہا محر م خا ن کی سیا سی شخصیت ملک سجاد نے بتا یا ہے کہ ایک ہفتے سے تھو ہا اور گردونواح آ بادی میں بجلی کی وولٹیج نہ ہو نے کے برابر ہے ،مو ٹر یں اور پنکھے چلنے بند ہو گئے ہیں ہما رے گھروں اور مساجد میں پا نی کی قلت پید ا ہو گئی جس کی وجہ سے نما زیوں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ کئی بار واپڈا حکا م کو آ گاہ کیا ہے لیکن کو ئی عمل در آ مد نہیں ہوا ،کم ولٹیج کی وجہ سے مو ٹر یں سمیت دیگر بجلی پر چلنے والی شیا ء جل رہی ہے ۔رات کو پنکھے نہ چلنے سے ہما ری عورتیں ،بزرگ اور بچے جا گ کر گرازنے پر مجبور ہیں ۔ہمارا ساتھ سوتیلی ما ں جیسا سلو ک بند کیا جا ئے ورنہ ہم کو ئی قدم اٹھا نے پر مجبور ہو جا ئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) چکو ال روڈ پر مسا فر کو چ اور ڈیمپر کے درمیا ن تصادم ،پا نچ افراد جا ں بحق اور پند رہ شد ید زخمی ،زخمیو ں کو طبی امداد کیلئے چکوال ڈی ایچ کیواور تلہ گنگ سٹی ہسپتا ل شفٹ کیا گیا جہا ں انکو طبی امداد دی گئی۔تفصیل کے مطا بق چکوال روڈ پر دھرابی کے قر یب پنڈ ی کی طرف سے آ نے والی مسا فر کوچ ڈیمپر کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نیتجے میں پا نچ افراد موقع پر دم توڑ گئے اور پند رہ کے لگ بھگ شد ید زخمی ہو گئے ۔حا دثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیو ں کو چکوال ڈی ایچ کیو اور سٹی ہسپتا ل تلہ گنگ شفٹ کر دیاگیا جہا ں انکو طبی امداد دی گئی تشو یشنا ک حا لت والے مر یضو ں کو راولپنڈ ی ریفر کر دیا گیا ۔جا ں بحق ہو نے والوں میںدو بہن بھا ئی کا تعلق دند ہ شا ہ بلاول سے بتا یا جا رہا ہے۔