تلہ گنگ کی خبریں 11/6/2015

 Malik Ameer Khan Tamman

Malik Ameer Khan Tamman

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن جماعت اپوزیشن جماعتوں کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بستر گول کرے گی، بلدیاتی الیکشن کی جیت کا بار بار رونا پیٹنے والوں کو قومی الیکشن کی شکست بھول گئی ہے، ہم بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار ہیں مخالف امیدواروں کو دودھ کا دودھ اور پا نی کا پانی پتہ چل جا ئے گا۔ان خیا لا ت کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سر دار ممتاز خا ن ٹمن کے دست راست ملک امیر خا ن ٹمن نے قصر جنت ہو ٹل پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ ہم نے تر قیا تی منصو بو ں کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے اور چو بیس گھنٹے اس حلقے کی عوام کیلئے لگے ہو ئے ہیں ۔حلقہ این اے اکسٹھ مسلم لیگ ن کا گڑ ھ ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔بلد یا تی الیکشن میں با ربار جیت کا رونا پیٹنے والے ابھی تک قو می الیکشن کی شکست یا د نہیں کہ وہ بلد یا تی الیکشن کی جیت کے خواب دیکھ رہے ہیں ۔ملک امیر خان ٹمن کا مز ید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن چٹا ن کی طر ح مضبو ط ہے اور ہم بلد یا تی الیکشن میں مخا لف جما عتوں کے امیدواروں کو قو می الیکشن کی طر ح عبر ت نا ک شکست سے دوچار کر یں گے ۔ہمارا جینا مر نا اس حلقے کی عوام کیلئے ہے اور ہم نے ہر دور اقتدار میں تر قیا تی کا مو ں میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑی ہے اورنہ ہی آ ئند ہ چھو ڑیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) میا نوالی روڈ پر کا ر اور آ ئل ٹینکر میں تصادم ،تین طالبعلموں سمیت پا نچ افراد زخمی ،زخمیو ں کو طبی امداد کیلئے تلہ گنگ ہسپتا ل لا یا گیا ۔تفصیل کے مطا بق میانوالی روڈ کو ٹ قاضی کے قر یب سڑ ک کی مر مت کی جا ری تھی کہ دند ہ شاہ بلاول کی طرف سے آ نے والی کا ر بجری سے پھسل کر آ ئل ٹینکر کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین طا لبعلموں سمیت پا نچ افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیو ں کو طبی امداد کیلئے تلہ گنگ ہسپتا ل شفٹ کیا گیا جہا ں انکو طبی امداددی گئی ۔زخمیوں کا تعلق لا وہ سے بتا یا جا رہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ کے معروف چا ئلڈ اینڈ جنر ل فز یشن ڈاکٹر نثار احمد ملک عمر ے کی سعادت حا صل کر نے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں دوست احبا ب کی مبار ک باد ۔تفصیل کے مطا بق الممتاز ہسپتا ل کے ڈائر یکٹر چا ئلڈ اینڈ جنر ل فز یشن ڈاکٹر نثار احمد ملک بمعہ فیملی عمر ے کی سعادت حا صل کر نے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔سعو دی عر یبہ میں ڈاکٹر نثار احمد ملک کے اعزاز میں سنیئر صحا فی عا مر نواز اعوان ،ملک حا جی محمد الہی ،ن لیگ کے رہنما ملک نثار دودیا ل ،حا جی عبد الستار کو ٹگلہ ،محمد خا ن ،شوکت دودیا ل ،نو ید ،اویس نیا زی ،ملک ضمیر اعوان نے پر تکلف عشا ئیہ دیا اور انکو عمر ے کی سعادت حا صل کر نے پر مبار ک با د دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

DR NISAR AHMAD MALIK

DR NISAR AHMAD MALIK

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ شہر میں بغیر نمبر پلیٹس کی گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی بھر مار کے ساتھ ساتھ کم عمر موٹر سائیکل اور کار ڈرائیورز نے ٹریفک کے مسائل کو مزید سنگین بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کم عمر نوجوانوں کی موٹر سائیکل پر تیز رفتاری اور ون ویلنگ معمول بن چکا ہے جس سے ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ شہر کے سماجی حلقوں نے ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ والدین اور بالخصوص اساتذہ کو اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کم عمر بچے سرکاری اور پرائیوٹ سکولز میں موٹر سائیکلوں پر آتے ہیں اور اکثر و بیشتر ان کے موٹر سائیکل سکولوں کی پارکنگ میں کھڑے دیکھے گئے ہیں۔ ان حلقوں نے سکولوں کی انتظامیہ کو بھی اس سلسلے میں سختی کر نے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔