تلہ گنگ : مسافر وین اور گاڑی میں ٹکر سے دو مسافر جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے

Accident

Accident

چکوال (جیوڈیسک) تلہ گنگ میں چکوال روڈ پر مسافر وین اور گاڑی میں ٹکر سے دو مسافر جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا۔

چکوال روڈ پر دھرابی سے راولپنڈی جانیوالی مسافر وین ٹمن کے علاقے کے قریب مخالف سمت سے آنیوالی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔