تلہ گنگ کی خبریں 22/06/2015

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری اچانک تلہ گنگ رمضان سستا بازار پہنچ گئے، اے سی تلہ گنگ اور ٹی ایم او تلہ گنگ کے اقدامات تسلی بخش قرار دئیے، مزید ہدایات بھی کیں جن کو فل الفور مکمل کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تلہ گنگ رمضا ن سستا بازار میں پا رلیما نی سیکر ٹری عمر ان خا لد بٹ اچا نک ڈی سی او چکوال اور ڈی پی او چکوال کے ہمر اہ پہنچ گئے انہو ں نے رمضا ن بازار کا تفصیلی معائنہ کیا۔اشیا ء کی کو الٹی ،سیکیو رٹی انتظا ما ت اور اشیا ء کے ریٹس چیک کیے جس پر اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن اور ٹی ایم او امیر احمد شاہ ہمد انی کے اقداما ت کی تعریف کی جس پر انہو ں نے چند اہم ہد ایا ت کی بھی کیں جن کو فل الفور مکمل کر دیا گیا ۔پا رلیما نی سیکر ٹری عمر ان خا لد بٹ نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجا ب نے عوام کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے رمضا ن سستے با زاروں کا انعقا د کیا ہے جن کی ما نیٹر نگ سخت کی جا رہی ۔عوام کو عام بازار سے رعایت اور کو الٹی والی اشیا ء رمضا ن بازار میں مہیا کی جا رہی ہیں ۔پا رلیما نی سیکر ٹری نے مز ید کہا کہ عام بازار میں بھی منا فع خوروں کے خلا ف کلین سو یپ آ پر یشن جا ری ہے ،منا فع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ(ق) کے ضلعی صدر ملک اسد کوٹگلہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہوئے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔رمضان المبارک میںمنافع خوروں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جس کے باعث اشیائے خوردونو ش کے ساتھ ساتھ پھلوںاور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے انہوںنے کہا کہ حکومت کی سبسڈی صرف رمضان بازاروں تک محدود ہے لیکن پنجاب کی تمام افراد کی ان رمضان بازاروں تک رسائی ناممکن ہے اس لیے حکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہیے اور سبسڈی رمضان بازاروں کی بجائے اوپن مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں دینی چاہیے تھی تاکہ تمام عوام اس سے بھر پور استفادہ حاصل کرسکتے۔ملک اسد کوٹگلہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے رمضان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی شروع ہوگئی ہے جس کے باعث عوام پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں انہوںنے کہا کہ حکومت رمضان المبارک میں بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ کرکے روزہ داروں کی بددعائیں نہ لے بلکہ اپنے اعلان کے مطابق رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ ڈی ایس پی کی زیر نگرانی سر چ آ پر یشن علاقہ کو کلیر کر دیا گیا ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ محلہ اشر ف آ باد ،فا روق آباد اور جھا ٹلہ محلہ میں ڈی ایس پی مہر نا صر محمود کی زیر نگرانی سر چ آ پر یشن کیا گیا جس میں ون فا ئیوپو لیس ،تھا نہ سٹی پو لیس،ایلیٹ فورس سمیت دیگر نے حصہ لیا ،درجنو ں افغا نی پٹھا نوں کے خا ندانوں کے کوائف چیک کیے گئے جنکو چیکنگ کے بعد کلیر کر دیا گیا۔