تلہ گنگ کی خبریں 09/05/2015

Talagang Picture

Talagang Picture

تلہ گنگ (ارشد کوٹگلہ) سردار گروپ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گا اور مخالفین کیلئے میدان خالی نہیں چھو ڑے گا، میر ے دروازے تمام پارٹیز کیلئے کھلے ہیں کسی بھی پارٹی میں جانے سے پہلے اپنے دوستوں کو اعتماد میں ضرور لوں گا۔ان خیالات کا اظہا ر سا بق ضلع نا ظم سر دار غلا م عباس نے قصر جنت ہو ٹل کی افتتا حی تقر یب کے موقع پر کا لم نگار ارشد کو ٹگلہ اور ملک عارف ادلکہ سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔اسموقع پر ملک ممتاز حیدر رئیس آ ف تھو ہا ،ملک حیا ت ایڈووکیٹ ،سید ارشاد حسین کا ظمی سمیت دیگر شخصیا ت مو جو د تھیں ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ پنجا ب حکو مت کا بلد یا تی الیکشن کا انعقاد محض ایک ڈھونگ ہے جس کے نیتجے میں وجو د میں آ نے والی بلد یا ت بلکل بے اختیار ہو گی جو کہ عوامی مینڈ یٹ کا جنازہ نکلنے کا مترادف ہو گا ۔ ضلع چکوال میں سر دار گروپ صحیح معنو ں میں عوام کی نما ئند گی کر رہا ہے اور سر دارگروپ کا ہر کا رکن عوام کی آ واز کو بلند کر رہا ہے ۔مسلم لیگ ق کے بارے میں ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ میں انکے بارے میں کو ئی ڈسکس نہیں کر نا چا ہتا اور میرا گروپ مضبو ط ہے ۔وقت بتا ئے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہے مجھے اپنے دوستوں پر فخر ہے جو ہر مشکل وقت میں میر اساتھ دیتے ہیں ۔میرا مشن عوام کی خد مت کر نا ہے جو میں مر تے دم تو جا ری رکھوں گا ۔سر دار غلا م عباس نے مز ید کہا کہ عوام کے ساتھ ہر اس ظلم کے خلا ف بھر پور آ واز اٹھائو ں گا جو عوام کے حق میں بہتر نہیں ہو گا میرا ما ضی او رحا ل عوام کے سامنے ہے ۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)لاوہ اور اس کے گردونواح میں ہونے وای ژالہ باری گندم کی فصل کو ہونے والے نقصانات کے ازالہ کے لیے بنائی گئی کمیٹیوں نے ابتدائی سفارشات مکمل کر لیں اب یہ رپورٹ حکومت کو پیش کریں گی ۔ کمیٹی میں پٹواری ،سیکرٹری یونین کونسل اورزراعت کا نمائندہ شامل تھا تحصیل دار تحصیل لاوہ سردار خان نے صحافیوں کو بتایا کہ تقریبا تمام سروے مکمل ہو چکا ہے۔تحصیل لاوہ میں امسال زمینداروں کے انتہائی سخت ثابت ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 23 رہنما ملک شہر یار نے بھی علاقہ کا دورہ کیا اور کسانوں سے ملاقات کی انہیں حوصلہ دیا ان کی ہر ممکن امداد کاوعدہ کیا۔ کوٹ قاضی کی معروف سماجی شخصیت ملک اللہ یار خان اورپی ٹی آئی تحصیل لاوہ کے رہنما سیدباقر علی شاہ نے کسانوں دلجوئی پر ملک شہر یار کی تعریف کی اور انہیں جلد معاوضہ دلانے کا مظالبہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Talagang Picture

Talagang Picture

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولزضلع چکوال کے تحت اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کا گورنمنٹ ہائی سکول تلہ گنگ نمبر1 میںانعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع بھر کی ٹیچرز کو ماہر اساتذہ نے بچوں سے متعلق بنیادی تعلیمی تربیت دی ۔اختتامی تقریب کے موقع پر تمام ٹیچرز کو بارانی تحقیقاتی ادارہ چکوال کا معلوماتی دورہ کرا یا گیا۔انہیں زراعت سے متعلق آگاہی بھی دی گئی اس موقع پر ٹیچرز نے زراعت کے شعبوںتحقیقی ادارے کی تعریف کی۔ ہم سب نے مل کر حکومت کے شانہ بشانہ تعلیمی نظام کو آگے بڑھانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی دائریکٹرBECSمحمد عمیرٹریینگ اختتام کے موقع پر کیاپڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے نعرہ کو کامیاب بنانا ہے۔تاکہ کوئی بچہ سکول جانے سے رہ نہ جائے۔آخر میںٹیچرز کو اچھی کار کردگی پر تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ عثما ن ہومیو پیتھک ہیلتھ کیئر سنٹر کی پر وقار افتتا حی تقر یب کا انعقا د جس کا افتتا ح چیئر مین گجر ات ہو میو پیتھک ڈاکٹر وکیل احمد چوہد ری نے کیا ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ کے معروف ہو میو پیتھک ڈاکٹر حا فظ محمد عثما ن نے عمر چوک پر عثما ن ہو میو پیتھک ہیلتھ کیئر سنٹر بنا یا جس کا با قا عدہ افتتا ح چیئر مین گجرات ہو میو پیتھک ڈاکٹر وکیل احمد چوہد ری نے کیا اسمو قع پر پر نسپل ہو میو گجرات گو لڈ میڈ لسٹ ڈاکٹر غلا م عباس ،مسلم لیگ ق کے سر کر دہ رہنما ملک کبیر اعوان سمیت دیگر تلہ گنگ کی اہم سیا سی ،مذہبی اور سما جی شخصیا ت نے کثیر تعداد میں شر کت کی اسمو قع پر سینٹر کے انچارج ڈاکٹر عثما ن نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ میر ا مقصد دکھی انسانیت کی خد مت کر نا ہے اور غر یب مر یضو ں کیلئے سپیشل رعایت کی جا ئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)العباس کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ وحید الیون کوٹسارنگ نے جیت لیا۔فائنل میچ گزشتہ روز کوٹسارنگ کے مقامی گرائونڈ میں اکوال اور کوٹسارنگ کی ٹیموں کے مابین ہوا جو وحید الیون کوٹسارنگ نے جیت لیا۔میچ کے مہمان خصوصی حلقہ پی پی تئیس کے ایم پی اے ملک ظہور انور اعوان کے دست راست ملک شہر یار اعوا ن رہنما مسلم لیگ(ن)،ملک صفدر اعوان،راجہ پھل تھے۔لیگی رہنما ملک شہر یار اعوان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔میچ جیتنے پر راجہ ذولقرنین ،باشی خان اور وحید الیون کے خصوصی سپورٹر حسن جھمٹ نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Talagang Picture

Talagang Picture

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) پرانا لا ری اڈہ پر واقع الممتاز ہسپتا ل کے ملحقہ محلے میں دو دن کے بعد آ خر کا ر واپڈا اہلکا روں نے بجلی فراہم کر ہی دی ،48گھنٹے رہا ئشیو ں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا رہا ۔تفصیل کے مطا بق بروز بد ھ کی شام سات کے لگ بھگ الممتاز ہسپتا ل کے ساتھ والے محلہ کا ٹرانسفار مر اچا نک جل گیا تھا جس کو واپڈا والے بڑ ی مشکل کے ساتھ لے گئے اور چو بیس گھنٹے کے بعد دوبارہ ٹرانسفارمر نصب کیا تو دس منٹ چلنے کے بعد دوبارہ پٹا خہ مار گیا تھا جس کو واپڈا والو ں نے دوبارہ ٹرانسفارمر اتار کر مر مت کیلئے دوبا رہ ورکشاپ لے گئے جس کو 48گھنٹے بعد ٹرانسفارمر کو نصب کر دیا گیا ہے اور دودن محلہ کے رہا ئشیو ں نے شد ید مشکل میں گزارے اور پا نی کی شد ید قلت بھی ہو گئی تھی ۔مچھر نے بھی بجلی نہ ہو نے کی وجہ سے خوب بھڑاس نکا لی اور بچوں بڑوں نے تین راتیں بڑ ی مشکل کے ساتھ گزاریں ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) کو ٹگلہ میں رات کو سوئے ہو ئی فیملی کے اوپراچا نک دیوار گر گئی جس کے نیتجے میں میا ں بیو ی اور انکا بیٹا شد ید زخمی ،طبی امداد ٹی ایچ کیو ہسپتا ل میں دی گئی ۔تفصیل کے مطا بق یو نین کو نسل کو ٹگلہ مسلم لیگ ق کے سر گر م رہنما ملک کبیر اعوان کی ہمشیر ہ اور بہنو ئی رات کو اپنے صحن میں دیوار کے ساتھ سو ئے ہو ئے تھے کہ اچا نک رات کے کسی پہراچا نک دیوار انکے اوپر آ ن گر ی جس کے نتیجے میں انکی ہمشیر ہ ،بہنو ئی اور انکا بیٹا شد ید زخمی ہو گئے ۔انکو طبی امداد کیلئے فورا ٹی ایچ کیو ہسپتا ل میں شفٹ کر دیا گیا تا حا ل انکی حا لت خطر ے سے با ہر بتا ئی جا رہی ہے ۔