تلہ گنگ کی خبریں 1/5/2015

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ شہر کے امن وامان کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈی پی او چکوال نے مزید نفری تعینات کر دی ہے، ہر پولیس نوجوان عوام کو تحفظ دینے میں دن رات ڈیوٹیاں سر انجام دے رہا ہے، میرے دروازے ہر شہری کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات کر دی گئیں ہے کہ جر ائم پیشہ عنا صروں سے کو ئی رعا یت نہ بر تی جا ئے ،رشوت کو ختم کر نا میر ی اولین تر جیح ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈی ایس پی تلہ گنگ مہر نا صر محمود نے میڈ یاسے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید بتا یا کہ تلہ گنگ شہر کے شہریو ں کو تحفظ دینے کیلئے ڈی پی او چکو ال ڈاکٹر معین مسعود نے مز ید نفر ی تعینا ت کر دی ہے جو رات کے وقت سٹی کے ایر یا میں گشت کر ے گی اور ہما را مشن ہے کہ مو ٹر سائیکل چوروں کی گرفتاری جلد از جلد عمل میں لا ئی جا ئے ہمیں امید ہے کہ ہم جلد کا میا ب ہو جا ئیں گے ۔مشکو ک افراد پر کڑ ی نظر رکھی جا رہی ہے اور پو لیس کے اہلکا روں کو خفیہ جگہو ں پر تعینا ت کر دیا گیا جہاں وہ اپنی ڈیو ٹیا ں سر انجا م دے رہے ہیں ۔پو لیس کے نو جوان چو بیس گھنٹے عوام کو تحفظ دینے کیلئے اپنی جا ن کی پروا کیے بغیر ڈیو ٹیا ں سر انجا م دے رہے ہیں اور تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت کر دی ہے کہ جر ائم پیشہ عنا صروں کے ساتھ کو ئی رعایت نہ کی جا ئے انکے خلا ف کر یک ڈائو ن آ پر یشن جا ری رکھے جا ئیں تا کہ ہم ان عنا صروں کا خا تمہ کر نے میں کا میا ب ہو جا ئیں ۔ڈی ایس پی کا مز ید کہنا تھا کہ میر ے دروازے ہر شہر ی کیلئے چو بیس گھنٹے کھلے ہیں اور اگر کسی کو بھی کو ئی مسلہ درپیش ہو تو وہ تحر یر ی درخواست دے اسکو ہر صورت انصاف ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) وزیر اعلی پنجا ب روڈپر وگرام کے تحت ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن نے سڑ کو ں کا کا م شروع کر وا دیں ،اہل علا قہ کا سر دار ممتاز خا ن ٹمن کو خر اج تحسین ۔تفصیل کے مطا بق مسلم لیگ ن کے برزگ سیا ست دان اور ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن کی درخواست پر وزیر اعلی پنجا ب روڈپر وگرام کے تحت حلقہ این اے اکسٹھ میں سڑ کوں کی مر مت کا آ غاز کر دیا گیا جس میں ملتا ن سے تر حد ہ اور لا وہ سے چنگا تک کی روڈ پر با قاعدہ کا م شروع ہو گیا ہے اور انکے قر یبی ذرائع کے مطا بق جلد تلہ گنگ سے ملتا ن خورد تک بھی کا م شروع ہو نے والا ہے ۔شہر یو ں نے سڑ کو ں کی تعمیر پر ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن کو خراج تحسین پیش کی اور امید ظا ہر کی کہ آ ئند بھی ہما رے مسا ئل کے حل کیلئے تگ ودوجا ری رکھے گے ۔تلہ گنگ کی عوام نے ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن سے مطا لبہ بھی کیا کہ میا ں محمد نواز شر یف سے پا نچ مئی والا وعدہ جلد از جلد پورا کر وایا جا ئے ،کیو نکہ تلہ گنگ ضلع کے وعدے کے اعلا ن کو تقر یبا دو سال ہو نے والے ہیں جس پر مسلم لیگ ن کے اعلی قیا دت نے ابھی تک کو ئی عملی کا م نہیں کیا بس ہمیں لا روں اور لاپو ں پر رکھے ہو ئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)مدارس دینیہ کے طلباء معاشرے کے وہ خوش نصیب افراد ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کی ترویج کے منتخب کیا ہے۔ دینی مدارس کے طلباء پاکستان کے مستقبل کی ضمانت اورملک وقوم کے نظریاتی واساسی سرحدوںکے محافظ ہیں،ان خیالات کا اظہارامیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر ،مولانا عبدالستار،وفاق المدارس العربیہ پاکستان ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاضی عبدالرشید ،مفتی عبدالجبار ،اورمفتی وقار احمد نے جامعہ بیت السلام سگھرکے زیر انتظام تیسرے تعلیمی واصلاحی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرمولانا عبیدالرحمان انور،مولانا ربنواز چوکھنڈی،مولانا خالد فاروق جرار ،قاری نور محمد،مولانا محمد بنیامین،چوہدری عبدالجبار،مفتی الطاف الرحمن،مفتی نصیراحمد،مولانا محمد یوسف اور جامعہ کے اساتذہ، مقتدر علماء کرام، مشائخ، خطباء آئمہ کرام، مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ طلباء ور طلباء کے عزیز و اقارب اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ طلباء اپنی تمام تر صلاحیتیں حصول علم کے لئے صرف کریں۔ آج کے یہ طلباء کل اصلاح معاشرہ کے لئے قاعدانہ کردار ادا کریں گے۔ باطل قوتیں اسی بات سے خوفزدہ ہیں کہ مدارس ملک میں اسلامی انقلاب کا سبب بن رہی ہیں۔ آج چاہے درس و تدریس کا شعبہ ہو یا شعبہ تبلیغ سیاست ہو یا اصلاح معاشرہ کے لئے کوئی اور شعبہ اللہ کے فضل کرم سے مدارس کے فضلاء ہر میدان میں قاعدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ دور جدید کے چیلجنز سے نمٹنے کیلئے نقلی دلائل کے ساتھ عقلی دلائل کی زبان سمجھنے اور سمجھانے کے طریقے سیکھنا ہونگے ملک دشمن عناصر منظم انداز میں وطن عزیز کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ سازش کو ناکام بنانے کے لیے اساتذہ اپنا کردار ادا کریں۔ فروغ علم کے لیے کام کرنے والے قوم کا سرمایہ ہیں۔ استاد کا منصب کسی بھی لحاظ سے کم نہیں۔ یہ نبوی فریضہ ہے جسے پورا کرنے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار پیش کرنا ہے۔ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں تا کہ طلبہ کی دین اسلام کے مطابق تربیت ہوسکے۔ مدارس پاکستان کے نظریاتی محافظ ہیںاورعلماء قوم کے لیے رہبر و رہنما کا درجہ رکھتے ہیں۔مولانا عبدالستارنے کہا کہ جامعہ بیت السلام کا مقصد ایسے علماء وفضلاء اور اسلام کے داعی تیار کرنا ہے جو کمال علم کے ساتھ تقویٰ، للہیت اور اخلاص کے زیور سے آراستہ ہوں، جن کا مقصد ِاساسی دین اسلام کی حفاظت، اس کی نشر واشاعت اور امت مسلمہ کی صراط مستقیم کی طرف راہنمائی ہو اس موقع پر جامعہ کے طلباء نے انگلش اور عربی میں تقاریر بھی کیں۔