تلہ گنگ کی خبریں 12/10/2015

Talagang

Talagang

تلہ گنگ : گزشتہ روز سردار غلام عباس نے ایک بیان میں کہا کہ اگر اللہ نے دوبارہ موقع دیا۔تو ضلع چکوا ل میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ تلہ گنگ میںپہلے بھی بے پناہ ترقیاتی کام کروائے اور اگر دوبارہ موقع ملااور ضلع کی حکومت ملی تو دوبارہ بھی تحصیل تلہ گنگ و لاوہ میں مثالی کام کرواں گا ان کا مزید کہنا تھاکہ ملک کی تمام بڑی پارٹیاں مجھے سے رابطے میںہیں۔ تمام دوست جو فیصلہ کریں گے۔اس پارٹی میں شامل ہوجاوں گا۔
َََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Talagang

Talagang

تلہ گنگ() محمد شوکت ،محمد عامر پیڑہ فتحال پر ہونے والا جھوٹا مقدمہ خارج
گزشتہ روز محمد عامر ،محمد شوکت پر ہونے والا چوری کا جھوٹا مقدمہ شیشن جج تلہ گنگ نے خارج کردیا جسکی وجہ یہ بتائی گئی ہے۔سفی اقبال عرف بالی نے محمد عامر ،محمد شوکت پرشک کی بنیاد پر جھوٹا مقدمہ کرایا ۔جو کہ عدالت نے ان کو بے قصور قرار دے باعزت بری کردیا۔اس پر ظفر اقبال ،رفعت پیڑہ فتحال،ملک مسعود پیڑہ فتحال،ملک نورزمان پیڑہ فتحال اور دیگر معزین نے ان کے حق میں گواہی دی اورکہاکہ یہ معاشرے کے شریف افراد میں شامل ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Talagang

Talagang

تلہ گنگ()کیمبرج انٹرنیشنل سائنس کالج تلہ گنگ کا تفریح ومعلوتی دورہ ملکہ کوہسار مری پرنسپل سفیر اعوان کی زیر سرپرستی مکمل سٹاف اور 150طلبا ء پر مشتعمل تھا۔تفصیلات کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل سائنس کالج تلہ گنگ فلاحی ہویا تفریح ومعلو تی سر گرمی ہر میدان میں سرفہرست رہتا ہے۔اس کا منہ بولتا ثبوت گزشتہ دورہ ملکہ کوہسار ہے۔پرنسپل سفیر اعوان نے بچوں کو معروز کر نے کے لئے مختلف پروگرامز مرتب کئے جو کہ مری کے معروف مقامات مال روڈ،الوبیا،پٹریاتہ ،سوذوواٹرپارک،اور دوسرے مقامات پر منعقد ہوئے۔حسین یادوں اور بچوں کے چہروں پر کھلتی مسکراہٹوںکے ساتھ ۔ اس دورہ کا اختتام ہوا تو شرکاء کے اعزاز میں فوڈ سٹریٹ روالپنڈی میں کیمبرج انٹرنیشنل سائنس کالج کی طرف سے اعشائیہ دیا گیا۔کالم نگار ایم کامران سلیم اور معروف فوٹو گرافر عثمان خالد نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Talagang

Talagang

تلہ گنگ()معروف کرکٹ ثقلین مشتاق نے اپنے تعلیمی دورہ تلہ گنگ کے دوران گیٹ وے انٹر نیشنل سکول کا دورہ کیا ۔اور بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کامیابی اللہ کے دین اور اس کے راستے میں ہے۔اور آج مسلمانوںکے زوال کی وجہ اللہ کے راستے سے دوری ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ اگر مسلمان دنیا میں کامیابی چاہتے ہیں تو اللہ کے راستے پر چلیں اور پانچ وقت نماز کی پابنددی کریں اور آپنے والدین کا احترام کریں