تلہار کی خبریں امتیاز جونیجو سے 16/10/2015

Talhar

Talhar

تلہار (امتیاز جونیجو) تلہار تحصیل میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز شروع ہوگیا بلدیاتی امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہونے کیبعد امیدواروں نے مختلف علاقوں میں پیٹھ پیچھے دورے شروع کردئے ہر کوئی اپنا ووٹ بینک بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہوگیا ہے روٹھوں کو منانے ، عوام کے کانٹریکٹ پر ہمدرد بننے اور فاتحہ خوانیوں کا بھی سلسلہ شروع ہوچکا ہے دوسری جانب تحصیل تلہار کے اسسٹنٹ رٹرننگ آفیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یونین کائونسل سعید پور سے پیپلز پارٹی کا چیئرمین کی نشست پر کھڑا امیدوار فرمان علی اور وائس چیئرمین شیر محمد لاشاری کامیاب قرار پائے ان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والا نواز ملاح ان کی حمایت میں دستبردار ہوگیا یونین کائونسل احسان تالپور کے جنرل کائونسلر نشست پر وارڈ نمبر ایک سے جاوید اقبال آرائیں،وارڈ3سے محمد اسلم جمالی اور وارڈ 4سے عرض محمد لنجوانی کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا ہے جبکہ ٹائون کمیٹی راجو خانانی کے وارڈ 3سے میر تاج تالپور کامیاب ہوگیا ہے ٹائون کمیٹی راجو خانانی کی باقی 3نشستوں پر 8امیدوار اپنا زور آزمائیں گے اس کے علاوہ ٹائون کمیٹی تلہار کی 11نشستوں پر مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے72امیدوار میدان میں اتریں گے تحصیل کا اصل مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مرزا گروپ کے امیدواروں میں ہوگا جبکہ ایک نیا پینل میر شاھد گروپ بھی الیکشن میں حصہ لے رہا ہے مرد میدان کون ہوگا اس کا فیصلہ عوام ہی کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار (امتیاز جونیجو) گذشتہ روز پولیس کے ڈر سے میر واہ کینال میں چھلانگ لگانے والے اغواکار حسین شاہ کی نعش مقامی رضاکاروں کی مدد سے برآمدکرلی گئی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تلہار اسپتال لایا گیا ہے جبکہ لواحقین کا کوئی اتا پتا نہ چلنے کے باعث نعش اسپتال میں ہی رکھی گئی ہے واضع رہے کہ ڈیڈھ ماہ قبل بکیرا شریف سے 12سالہ بچا گم ہوگیا تھا بچے کے والدین نے ایسی رپورٹ بکیرا شریف تھانے میں درج کرائی تھی جس کے بعد گذشتہ روز اسی گائوں کے ایک شخص نے مہمان کے طور پر پیرو لاشاری کی ایک ہوٹل پر بچے کی شناخت فیروز ماچھی کے نام سے کی جس کے بعد پتا لگا کہ 40سالہ حسین شاہ بچے کو اغوا کرکے لایا تھا اسی عرصے میں وہ بچے سے گداگری کے کام کیساتھ ساتھ بدفعلی بھی کرتا تھا بچے کے مطابق اغوا کار اسے مختلف جگہوں پر رکھتا تھا گذشتہ روز اغواکار کو تھانے لے جایا جا رہا تھا کہ اسپیڈ بریکر پر حسین شاہ نے پولیس کے ڈر سے میرواہ میں چھلانگ لگا دی تھی آخری اطلاع تک اغوا کار کی نعش کے ورثا کی کوئی خبر نہ مل سکی ہے دوسری جانب مغوی بچے کے اہل خانہ تلہار تھانے پہنچ کر ضروری کارروائی کیبعد بچے کو ساتھ لے گئے ہیں۔