تلہار میں یوم عاشور کے ماتمی جلوس شہر کی بیشتر امام بارگاہوں سے برآمد ہوئے

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) تلہار میں یوم عاشور کے ماتمی جلوس اپنی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ شہر کی بیشتر امام بارگاہوں سے برآمد ہوئے جلوس میں تازیہ،آلم پاک اور زولجناح شامل تھے دریںاسناء سکیورٹی کے انتظام انتہائی سخت تھے جلوس میں وزیراعلیٰ کے خاص معاون نادر حسین خواجہ، ایم پی اے میر البھخش ٹالپر اور پی پی رہنماء نیاز احمد لاشاری نے شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین رضہ اور شہید کربلا کے جانثاروں کی عظیم قربانی کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے یہ واقع ہم کو کڑے آزمائش میں بھی حق اور سچ کا دامن نہ چھوڑنے کا درس دیتا ہے۔

جبکہ خواجہ ،جتوئی، لغاری، کہیری، ماچھی،دلوانی سمیت دیگر برادری کی امام بارگاہوں سے بر آمد ہونے والے ماتمی جلوس شام کو پرانی مارکیٹ چوک پر پہنچ کر ایک اجتماع میں بدل گیا جہاں پر مجلس عزا منعقد کی گئی جس کو علماء اکرام مولانا فدا حسین یزدانی، مولانا سجاد حیدر لاڑ اور مولانا ذالفقار ہاشمی خطاب کرتے شہداء کربلا کی بے مثال قربانی پر روشنی ڈالی اور مسلم امہ کو متحدہ ہونے کی ہدایت کی بعد میں زنجیروں پر ماتم کیا گیا۔

آر ایچ سی کے جانب سے میڈیکل کئمپ بھی قائم کیا گیا تھا تاہم ایس ایس پی بدین عبدالقیوم پتافی رینجرز کمانڈر کے ساتھ امن و امان کی صورتحال کا جائزے لینے کے لیے تلہار پنہچے تھے رات کو مرکزی خواجہ امام بار گاہ میں شام غریبان کی مجلس کی گئے دوسری جانب گاؤں حاجی خان جتوئی کی مظہر حسین شاہ امام بارگاہ میں مجلس عزا کو مولانا مہر علی شاہ۔سید اعجاذ علی شاہ،مرتضیٰ مہدوی اور ڈاکٹر سجاد حسین شاہ نے خطاب کیا۔

امتیاز جونیجو تلہار