تلہار شہر میں متوقع کھلنے والے شراب کے گتے و دیگر سماجی برائیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکال گئی

Rally

Rally

بدین (عمران عباس) جمیعت علماء اسلام، جیعت علماء پاکستان، پاکستان سنی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے ضلع بدین کے مذہبی رہنمائوں مولوی خان محمد جمالی اور مولوی حافظ محمد سموں کی قیادت میں تلہار شہر میں متوقع کھلنے والے شراب کے گتے و دیگر سماجی برائیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکال گئی جو شہر کا گشت کرتے ہوئے سٹی پریس کلب پہنچی جہاں پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے سے مولوی خان محمد جمالی ،مولوی حافظ محمد سموں، مولوی عبدالقدوس سموں،جواد جمالی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پپلز پارٹی کی حکومت میں تلہار شہر میں شراب کا گتہ کھولنے کا اجازت نامہ دیکر تلہار کے شہریوں کو سماجی برائی کا تحفہ دیا جا رہا ہے لیکن ہم ان حکمرانوں پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ آج تلہار کی تمام سیاسی ،سماجی اور مذہبی جماعتیں ایک پیج پر جمع ہیں ہم تلہار شہر میں ہر گز گتہ کھولنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تلہار میں گتہ کا کھلنا دین کے ساتھ مقابلے کے برابر ہوگا ہم اسی عمارت کو ہی آگ لگادیں گے جہاں پر گتہ قائم کیا جائیگا ہم اس سلسلے میں اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دینے کے لیئے تیار بیٹھے ہیں انہوں نے پی پی پی کے کو چیرمین آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور سندہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تلہار میں گتہ کھولنے کا اجازتنامہ فوری طور پر کینسل کیا جائے۔