تلہار شہر و مضافات میں مسلسل دس گھنٹوں تک ہلکی ہلکی بارش جاری رہی

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) تلہار شہر و مضافات میں مسلسل دس گھنٹوں تک ہلکی ہلکی بارش جاری رہی صبح سے لیکر رات تک چلنے والی ہلکی ہلکی رم جھم سے موسم خوشگوار بن گیا جبکہ شہر میں مواصلاتی نظام مکمل ڈانوانڈول بن چکا ہے۔

صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک مسلسل بجلی بند رہی جس سے عوام کو کئی پریشانیوں کا سامنہ رہا جبکہ تلہار، راجو خانانی، پیرو لاشاری، سعید پور، چانری سمیت دیگر علائقوں میںہلکی ہی سہی لیکن مسلسل ہونیوالی اس بارش کو کچے مکانات اور مخدوش عمارتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی قرار دیا جا رہا ہے جبکہ بارش سے سب سے زیادہ پھٹی کی فصل کو نقصان ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے دوسری جانب نوجوانوں نے موسم کا لطف اٹھانے کیلئے تفریح گاہوں کی طرف رخ کر لیا ہے۔

امتیاز جونیجوتلہار