تلہار کی خبریں 31/07/2016

Talhar ATM Band Awam Preshan

Talhar ATM Band Awam Preshan

تلہار (نمائندہ) تلہار شہر کے نجی بینکس نے ہر بار کی طرح اس بار بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہ جاری ہونے کے بعد بند کردئے سرکاری ملازمین مہینے بھر کے انتظار کے بعد بھی اجرت سے محروم رہ گئے اطلاعات کے مطابق تلہار شہر کے بیچ میں پولیس اسٹیشن کے نزدیک واقع نجی بینک کا اے ٹی ایم دو روز سے بند ہے جبکہ محکمہ تعلیم سمیت دیگر سرکاری ملازمین کی تنخواہ 30تاریخ تک جاری ہوجاتی ہے بینکس کی اوقات کار اور عملے کے غصے سے بچنے کیلئے ملازمین نے اپنے اکائونٹس کے اے ٹی ایم کارڈ بنوائے لیکن وہ ہر ماہ تنخواہ کے حصول کیلئے دربدر ہونے پر مجبور ہوتے ہیں ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہ جاری ہوتے ہی کوئی سروس نہیں، نیشنل بینک کے لنک ڈائون، کیش ختم کیساتھ اے ٹی ایمز میں کیش کی کمی جیسے مسائل درپیش آتے ہیں نجی بینکس نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے احکامات نظر انداز کرکے اے ٹی ایم اپنی مرضی سے چلانہ معمول بنا رکھا ہے ملازمین نے محتسب بینکنگ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بینکس کی من مانیوں کا نوٹیس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار(نمائندہ) سکھر کے سینئر صحافی شوکت نوناری کے والد کے بیہمانہ قتل اور جوابدار گرفتار نہ ہونے کیخلاف تلہار کے صحافیوں نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سٹی پریس کلب کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر خطاب کرتے ظہیر لغاری، امر سنگھ، محمد عثمان کنبھار، امتیاز حبیب جونیجو، اسماعیل لاشاری، محبوب لغاری ، عرفان علی، پیر فراز علی شاھ و دیگر نے کہا کہ صحافی کے والد کا قتل کھلی دہشت گردی ہے ملزمان نے بیدردی سے تشدد کرکے صحافی کے والد کو قتل کردیا پولیس انصاف دلانے میں مکمل ناکام ہے انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت پر وار ہم برداشت نہ کریں گے آخر کب تک ہم ظلم سہتے رہیں گے حکومت صحافی کے والد کے قاتل گرفتار کرکے ان کو اہل خانہ سمیت تحفظ فراہم کرے۔

امتیاز جونیجو تلہار