تلہار کی خبریں 17/10/2016

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) ملک کے ممتاز اور ہر دلعزیز عوامی شاعر شاکر شجاع آبادی جو اس وقت علیل ہیں ان کا علاج سرکاری سطح پر نہ کرانے اور نظر انداز کرنے پر ملک کے علم و ادب سے وابستہ حلقوں کو سخت صدمہ پنہچا ہے سندھ کے نامور شاعر اور نگزیب بھٹی، رائٹر ناصر بلوچ،سماجی رہنما محمد ایوب کنبھار، سرمد ظہیر، ساگر امر، فراز شاہ ودیگر نے بتایہ کہ شاکر ملک کے بلند پائے کے شاعر ہیں ان پر قوم کو فخر ہے وہ اس وقت بے وسی کے حالت میں علیل پڑے ہیں جو بات انتہائی قابل تشویشناک ہے انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس عظیم شاعر کا جلد علاج کرا کے علمی و ادبی حلقوں سے بے چینی دور کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار(نمائندہ)سندھ کے نامور صحافی شبیر بیدار بھٹو کے انتقال پر سٹی پریس کلب تلہار میں تعزیتی اجلاس ہوا جس کی صدارت کلب کے صدر سرمد ظہیر لغاری نے کی جس میں سماجی وصحافی لوگوں نے محمد عثمان کنبھار،اسماعیل لاشاری،محبوب لغاری،ساگر امر، مجید چانگ، محمد ایوب کنبھار،مسرت شاہ،فراز شاہ سمیت دیگر نے شرکت کیاجلاس میں مرحوم کی وفات پرگہرے غم اور رنج کا اظہار کرتے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے مرحوم کے لیے دعا مغفرت کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار(نمائندہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی آفیس تلہار میں بد انتظامی اور عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے کارڈ کی حصول اور بلاک پن کوڈ کے لیے دور دراز علائقے سے آنے والی مستحقین خواتین سخت مشکلات کا شکار ہیں غلام شاہ کے قریب گاؤں ناتھو جت کے رہاشی مسمات بچائی زوجہ اچار جت، شہزادی زوجہ عطا محمد،مہناز زوجہ فیض محمد جت سمیت ودیگر نے سٹی پریس کلب پر احتجاج کرتے صحافیوں کو بتایہ کہ بہاری کرایہ بھر کے دور سے آتے ہیں اور سارا دن آفیس کے باہر دھوپ میں کھڑے ہونے کے باجود تین سے چار مرتبہ آنا ہوا ہے لیکن ہمارا جائز مسئلا بلاک پن کوڈ اور اے ٹی ایم کارڈ کے متعلق مختلف مسائل حل کرنے کے لیے کوئی تیار نہیں اور آفیس پر ایجنٹ کی بھرمار ہے ہم غریب لوگ سارا دن بھوک اور پیاس میں کھڑے ہونے باوجود مایوس ہو کر گھر لوٹ جاتے ہیں اور فریاد کوئی سسنے والا نہیں ہے ا نہوں نے متعلقہ اعلیٰ حکاموں سے اپیل کی ہے کہ ہمارے مسئلے فورن حل کیے جائیں اور پریشان ہونے سے بچایا جائے۔

امتیاز جونیجو تلہار