تلہار کی خبریں 3/12/2016

Talhar News

Talhar News

تلہار (نمائندہ) سندھ بھر کی طرح تلہار تحصیل میں بھی 4 دسمبر پر ثقافتی دن منانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کیجانب سے آج اتوار کو سٹی پریس کلب سے تاریخی ریلی نکالی جائیگی جبکہ سندھ کی تعلیم و ثقافت کے سلسلے میں تحصیل کے مختلف اسکولوں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا تلہار کے جتوئی محلہ پرائمری اسکول میں سندھی ثقافت کے حوالے سے ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں اسکول کے طلبہ والدین اساتذہ اور صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پربچوں نے تعلیم اور ثقافت کے موضوع پر ٹیبلوز اور خاکے پیش کئے جبکہ عنایت اللہ شاھ، علی غلام کنبھار، وحید جمالی و دیگر اساتذہ نے خطاب کرتے ثقافت کی حیثیت پر روشنی ڈالی جبکہ بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے دوسری طرف شہر کے نواحی جی پی ایس زبیر ملاح میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث درختوں کے سائے میں تعلیم سے آشنہ ہونیوالے طالب علموں نے بھی سندھی کلچر ڈے منانے کیلئے تقریب منعقد کی طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ عبدالقیوم میمن، چیتن شرما، عبدالوحید سومرو و دیگر نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہورہی کہ اس عظیم ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ایک ساتھ ہیں جبکہ بچوں نے قومی گیت اور مزاحیہ خاکے پیش کرکے داد وصول کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار (نمائندہ) سندھ کے نامور شاعر و ادیب اور صحافی پروانو بھٹی کے انتقال پر سٹی پریس کلب میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صحافیوں سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصال و ثواب کیلئے دعا کی گئی اس موقع پر سرمد ظہیر، محمد ایوب کنبھار، ساگر امر سنگھ، شرجیل چارن، ڈاکٹر کرمن داس، امتیاز سندھی، فراز شاھ و دیگر نے کہا کہ پروانو بھٹی دلعزیز شخصیت تھے ان کی کمی کو کوئی پورا نہیں کرسکتا ہم ان ورثاء سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔