تلہار میں منشیات، جوئے، فحاشی و دیگر سماجی برائیوں کیخلاف دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ

Talhar Protest

Talhar Protest

تلہار (امتیاز جونیجو) تلہار میں منشیات، جوئے، فحاشی و دیگر سماجی برائیوں کیخلاف دوسرے روز بھی شہید بھٹو کیجانب سے سٹی پریس کلب کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر کارکنان نے شدید نعرے بازی کی۔

جبکہ مظاہرین سے خطاب کرتے غفور دلوانی و دیگر رہنمائوں نے کہا کہ طویل عرصے سے سماجی برائیاں نوجوان نسل کو گھیرے ہوئے ہیں ہمارے نوجوان تعلیم سے ناتا توڑ کر غلط راستوں پر توجہ دینے لگے ہیں انہوں نے کہا کہ کھلے عام نشہ آور چیزوں کی فروخت ہو رہی ہے لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ شہر سے منشیات ، جوئے، آکڑا پرچی ، شراب، ڈبو گیم و دیگر برائیوں کو خاتمہ کیا جائے دیگر صورت ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔