تلہار کی خبریں 31/10/2015

Talhar Election Office

Talhar Election Office

تلہار (نمائندہ) تلہار کے وارڈ نمبر پانچ سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے مرزا گروپ کے امیدوار میر لکھی جمالی کیجانب سے انتخابی آفیس کا افتتاح کرکے انتخابی مہم کا آغاز کردیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے میر عزیز جمالی،نواز جتوئی، لکھی جمالی، کوثر زیدی،غنی جمالی،مولوی خان محمد جمالی اور باشاھ جمالی کا کہنا تھا کہ شہر کی بڑی آبادی والے اس وارڈ کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے ان غریب ، بے سہارا اور محنت کش لوگوں کا کوئی پرساں حال نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی حالت کھنڈر کی طرح بن گئی ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے حق سچ کا نعرا بلند کرکے عوام کی ترجمانی کی ہے آپ کا مسئلہ ہم دل و جان سے حل کرنے کی کوشش کریں گے عوام اپنا قیمتی ووٹ بیلٹ باکس میں ڈالنے تک سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے اس موقع پر مقامی فنکار استاد رمضان منگنھار نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرکے داد وصول کی تقریب میں مذکورہ وارڈ کی تمام برادریوں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Talhar Sunni Tahreek Rally

Talhar Sunni Tahreek Rally

تلہار(نمائندہ) پاکستان سنی تحریک تلہار کیجانب سے نماز جمعہ کیبعد مدینہ مسجد کچھی محلہ سے ممتاز قادری کی حمایت اوربھارتی مسلمانوں پر مظالم کیخلاف بھارت مردہ باد،مودی مردہ باد ریلی نکالی گئی جو کچھی محلہ، اسٹیشن روڈو دیگر راستوں کا گشت کرکے شہید بینظیر چوک پر پہنچی ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز،بینرز اور پارٹی پرچموں کیساتھ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا بھی اٹھائے ہوئے تھیریلی سے خطاب کرتے حا فظ قربان علی جت، حافظ عبدالقدوس نقشبندی،حافظ حسین سموں و دیگر نے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ہونیوالی زیادتیوں اور مظالم کی سخت مذمت کرتے کہا کہ سیکولر انڈیا کا اصل چہرا بینقاب ہوچکا ہے مودی سرکار کی پولیس بھی مسلمانوں پر وحشیانہ تشدد کر رہی ہے انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں پر ظلم بند کیا جائے اور ممتاز قادری کو فورن رہا کیا جائے اس کے بعد چوک پر نریندر مودی کا پتلہ نذرآتش کیا گیا۔