تلہار کی خبریں 01/11/2015

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) تلہار کے قریب پیرولاشاری اسٹاپ پر رات دیر سے بجلی کے شارٹ سرکٹ سے دھوبی کی دوکان کو آگ لگ گئی جس کی وجہ سے دوکان میں پڑے ہوئے 500 سے زائد کپڑوں کے جوڑے ، استری، پنکھے و دیگر سامان جل کر خاکستر بن گیا دوکان مالک علی محمد شاہ نے بتایا کہ میں بہت غریب آدمی ہوں میرا گذر سفر کا واحد ذریعہ یے ہی تھا صبح سویرے جب دوکان کھولی تو میرے ہوش اڑ گئے سب کچھ برباد ہوچکا تھا انہوں نے ڈی سی بدین و دیگر حکام سے مالی سہائتا کی اپیل کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار (نمائندہ) گورنمینٹ بوائز ھاء اسکول سعید پور کے ہیڈ ماسٹر علی احمد پنجارو محکمہ تعلیم کو اپنی عمر کے 42سال سونپ کر اپنے عہدی سے رٹائرڈ ہوگئے ان کے اعزاز میں اسکول اسٹاف کیجانب سے ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں ھاء اسکول ماتلی کے ھیڈ ماسٹر حاجی قادر بخش جلالانی، ٹنڈو باگو ھائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل خالدمحمود آرائیں،کھوسکی ھائر سیکنڈری کے پرنسپل پروفیسرمحمد اسماعیل میمن،ڈپٹی ڈی ای او بدین محمد بخش نظامانی،ارباب اللہ رکھیو نھڑیو،اے ڈی او جاتی عبدالحلیم ملاح، تعلیمی ماہر رٹائرڈ ہیڈ ماسٹر سعید پور ھاء اسکول محمد یعقوب تھیبو،رٹائرڈ ھیڈ ماسٹر ملکانی دوست محمد گاڈیوان، سابق نائب ناظم یوسی سعید پورعبدالسلام تھیبوسمیت دیگر معزز مہمانوں اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی اس موقع پر رٹائر ہونیوالے ہیڈ ماسٹر کو اجرک کے تحائف پیش کئے گئے اور اسکول کے انچارج ہیڈ ماسٹر گل محمد سمیت دیگر مقررین نے ان کے تعلیمی میدان میں کی گئی اعلیٰ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ ان کی محنت اور تعلیم سے محبت کو کبھی نہیں بھول سکتے ان کی نگرانی میں تعلیم مکمل کرنے والے لا تعداد طالب علم اعلیٰ مقام پر پہنچ گئے ہیں جبکہ تقریب میں بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے اور مقامی مشہور فنکار استاد رمضان مگنھاراور اکبر شاھ اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگا کر سامعین سے داد وصول کی۔