تلہار کی خبریں 02/11/2015

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) درازا شریف کے المناک سانحہ کے خلاف فنکشنل مسلم لیگ کے جانب سے شٹر بند ھڑتال کال دی گئی جس پر شہر کے تمام کاروباری مراکز بند رہے بعد میں فنکشنل لیگ کے رہنما نعیم خواجہ،انور روستمانی ،الھڈنو جت ،عبدالحسین نظامانی اور صدیق راہوکڑو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسے خطاب کرتے مذکورہ رہنمائوں نے کہا کہ حکمرانوں نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندھلی کرانے کیلئے جان بوجھ کر بیقصور لوگوں کا قتل عام کرواکر غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا اس واقع کی ہم بھرپور لفظوں میں مذمت کرتے ہیںانہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ واقع میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری نہ کی گئی اور آئندہ الیکشن میں ووٹروں کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہار (نمائندہ) حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے رہنمائوں اور سٹی پریس کلب کے صحافیوں نے صحافی اکبر کیریو کے قتل کیخلاف سید مسرت احسن شاھ، عثمان کنبھار، اسماعیل لاشاری و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ منشیات فروش کیخلاف خبریں چلانے اور سچ لکھنے پر صحافی کو بیدردی سے قتل کرکے صحافیوں کو سچ لکھنے سے روکنا چاہتے ہیں لیکن صحافی ہمیشہ سماجی برائیوں کیخلاف کسی صورت نہ رکیں گے اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے کہا کہ مقتول صحافی کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو پورے پاکستان کی یونین آف جرنلسٹس کے صحافی احتجاجی تحریک چلائیں گے۔