تلہار کی خبریں 10/12/2016

Talhar Aag

Talhar Aag

تلہار (نمائندہ) باوانی ہاء اسکول تلہار کے نائب قاصدغلام نبی عرف گودو ماچھی کی والدہ ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئی جن کو آبائی قبرستان میں سپرخاک کیا گیا تلہار تحصیل کی بڑی آبادی غیر معیاری پانی اور رکھانے پینے کی اشیاء کے استعمال کے باعث اس مہلک بیماری میں جکڑ گئی ہے جبکہ ہیپاٹائٹس کا علاج مہنگا ہونے کے باعث غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہے گذشتہ عرصے میں تلہار و مضافات میں اس مہلک مرض نے درجنوں جانیں لے لی جبکہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام کا کہیں کوئی نام و نشان نہیں اور عوام کومعیاری پینے کے پانی اور عام اشیائے خوردونوش مہیا کرنے کیلئے بھی کوئی مثبت اقدام نہیںانسانی صحت کیلئے نقصان کار غیر معیاری چیزیں ہر جگہ کھلے عام فروخت ہوتی ہیں عوام نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے ہیپاٹائٹس اے ، بی اور سی کی روکتھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور عوام کو معیاری زندگی کی سہولیات کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہار(نمائندہ) تلہار کے غوثیہ شاپنگ سینٹر میں ریزکی دکان کوگذشتہ رات دیر سے پر اسرار آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دوکان میں پڑا سارا سامان اور رکارڈ جل کر خاکستر بن گیادوکان مالک نعیم احمد جمالی نے سٹی پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع پر دوکان پر پہنچ کر شٹر کھولا تو دروازے والے حصے پر آگ لگی ہوئی تھی جس کے بعد آگ نے پوری دوکان کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ دوکان کی بجلی بند تھی نعیم نے بتایا کہ تقریبن دس لاکھ کی مالیت کا سامان تھا تلہار فائر برگیڈ خراب ہونے کی وجہ سے بڑا نقصان ہوگیا جبکہ بدین فائر برگیڈ نے پہنچ کر مزید دوکانوں کو بچالیا دوکان مالک کاروزگار واحد ذریعہ تھا جو بھسم ہوگیا ہمدردی کے طور پر شاپنگ سینٹر کے دوکانداروں نے کاروبار بند رکھا متاثر نے وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر سے مالی مدد کی اپیل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Talhar JUI Ehtajaj

Talhar JUI Ehtajaj

تلہار(نمائندہ) جمعیت علماء اسلام کیجانب سے سٹی پریس کلب کے آگے اسیمبلی میں پاس کئے گئے نئے بل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مولانا خان محمد جمالی، قاری عبدالرزاق و دیگر کا کہنا تھا کہ اسلام میں کوئی زبردستی نہیں ہے حکومت نے کالا قانون پاس کیا ہے ملک سمیت کہیں بھی اسلام کیخلاف قانون برداشت نہیں کریں گے اور حکومت کے اس قدم کی شدید مذمت کرتے ہیںانہوں نے مطالبہ کیا کہ نئے بل کو واپس لیکر بیچینی ختم کی جائے بعد میں ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

امتیاز جونیجوتلہار