تلہار کے قریب حیدرآباد بدین روڈ کے میاں پوٹا اسٹاپ پر کراسنگ کے دوران مسافر کوچ الٹ کر کھاہی میں جا گریکوچ الٹ کر کھاہی میں جا گری

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) تلہار کے قریب حیدرآباد بدین روڈ کے میاں پوٹا اسٹاپ پر کراسنگ کے دوران مسافر کوچ الٹ کر کھاہی میں جا گری جس کے نتیجے میں فضل گوپانگ، راجہ کھوسو، اشتیاق گوپانگ، دلاور، لچھاں کولہی، جانجھو کولہی سمیت 20سے زائد خواتین و مرد مسافر زخمی ہوگئے ہیں جن کو مقامی افراد کی مدد سے تلہار و مضافات کی ہسپتال روانہ کیا گیا۔

جبکہ تلہار اسپتال میں لائے گئے زخمیوں میں سے فضل اور دلاورگوپانگ کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں حیدرآباد ریفر کیا گیا ہے مسافر کوچ بدین سے حیدرآباد جارہی تھی کہ ٹرک کو کراس کرتے ہوئے اچانک حادثہ پیش آیا۔

امتیاز جونیجوتلہار