تلہار کی خبریں 14/11/2015

Talhar Jamait Islami Rally

Talhar Jamait Islami Rally

تلہار (نمائندہ) تلہار میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جماعت اسلامی کیجانب سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں کا گشت کرتے شہید بینظیر چوک پہنچی جہاں پر جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری مولانا نصراللہ نے خطاب کرتے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی قیادت ہی عوام کے حقیقی مسائل حل کرنے میں ہمیشہ آگے رہی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں بیروزگاری، دہشتگردی ، بھوک و افلاس نے غریبوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے ووٹ ایک شہادت ہے وہ اسی کو دیں جو سچا ہو انہوں نے کہا کہ عوام تلہار سے الیکشن لڑنے والے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب بنائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار (نمائندہ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک دن عوام ہی پاکستانی حکمرانوں سے احتساب کریگی سندھ کے وڈیروں نے لنڈن اور دبئی میں محل بنا رکھے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی آپس میں ملی ہوئی ہے ظالم طبقے نے سندھ کی عوام کو تقسیم کر رکھا ہے میں ظلم کے آگے سر جھکانے والا نہیں سندھی عوام کو متحد کرنے آیا ہوں عوام شہیدوں کے نام پر ووٹ مانگنے والوں کو مسترد کردیں نا نا اور والدہ کی تصویر لگانے سے سیاست نہیں ہوتی نیا پاکستان بننے کی شروعات ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماتلی شہر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے کئے جلسے میں بدین ضلع کے مختلف علائقوں سے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Talhar Mulzman Griftar

Talhar Mulzman Griftar

تلہار (نمائندہ) تلہار پولیس بدین سے سٹی کار نمبر AMH-517 میں نقلی وسکی شراب کی بڑی مقدار لے کر آنے والے دو ملزم کو گاوں میاں پوٹا کی چیک پوسٹ پر پکڑ لیااس سلسلے میں ایس ایچ او تلہار مجاھد حسین شاہ نے بتایہ کہ دو ملزم غلام مصطفی عرف زاھد گھلو اور مقصود مگھنار جو کار میں آ رہے تھے جن کو پولیس نے چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران پکڑ کر ان کے قبضے سے 60وسکی بوتلیں برآمد کی اور جس کارمیں شراب لے کر آ رہے تھے وہ کار چوری کی ہے جس کا نمبر پنچ ہے انہوں نے بتایا کہ وہ نقلی شراب پر وسکی کا لیبل لگا کر فروخت کرتے ہیںجو انسانی جانوں کے لیے مضر صحت ہے دوسری جانب ملزمان نے بتایہ کہ بدین کے شراب کے گتے سے مال لے کر آ رہے تھے تو پکڑے گے تلہار پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کار حراست میں لے لی ہے۔