تلہارکی خبریں 7/8/2016

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) تلہارشہر و مضافات میں گذشتہ تین روز سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے اثرات آویزاں ہونے لگے بارش برسنے کے فورن بعد شہر کی بڑی آبادی والے وارڈ 6 میں بجلی کے دو ٹرانسفارمر دھماکے سے خراب ہوگیا جسے تین روز گذرجانے کے باوجود بڑی آبادی بجلی سے محروم ہوچکی ہے جس کیخلاف ویرسی راٹھوڑ، علی اصغر سوڈھو، حافظ غلام مصطفی احمدانی و دیگر نے احتجاج کرتے بتایا کہ تین دن سے شدید گرمی کے باوجود بجلی اور پانی کی قلت نے بیحال کر دیا ہے حیسکو حکام خلق خدا کو رلیف دینے سے لاپرواہ بن گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جلد از جلد ٹرانسفارمر کا مسئلہ حل کرکے لائین بحال کی جائے دیگر صورت گرڈ اسٹیشن کا گیرائو کریں گے دوسری جانب موسم کی پہلی بارش ہوتے ہی دس روز قبل بنائی گئی سینما روڈ سے حبیب اللہ جونیجو ھائوس تک کی سڑک ناقص مٹیریل کے باعث اکھڑنے لگی ہے اس سلسلے میں صحافیوں سے بات کرتے اشرف علی میمن، حسین کنبھار، شفیع محمد ، مجید ملاح و دیگر نے بتایا کہ مذکورہ راستہ بننے کے وقت ہی ہم نے متنبہ کیا تھا کہ ٹھیکیدار ناقص مٹیریل سے اپنا کام نمٹا کر چلتا بن گیا اب پہلی بارش ہوتے ہی سڑک میں لگی مٹی والی ریتی اور سیمینٹ اکھڑ رہا ہے ہمیں خدشہ ہے کہ راستہ جلد ٹوٹ جائے گا اور علائقہ مکین پھر سے اذیت کا سامنہ کرنے پر مجبور ہوںگے علاوہ ازین گذشتہ روز شاہ واہ کے قریب کاٹھوڑ گائوں میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 17سالہ زھریٰ بنت محمد ہاشم لغاری جانبحق جبکہ 15سالہ نوری بنت سونو لغاری زخمی ہوگئی بارش کے بعد شہر کے مختلف نشیبی علائقوں سے تاحال پانی کا اخراج نہ ہوسکا ہے محکمہ موسمیات کے آئندہ چند روز بارش کے امکانات نے لوگوں میں خوف کی لہر پیدا کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار (نمائندہ) تلہار ٹائون کمیٹی کیلئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست کیلئے امیدواروں کی بھاگ دوڑ جاری ہے فارم بھروانے کی آخری تاریخ کو مرزا گروپ کے امیدواروں نے پیپلز ورکرز پارٹی کے پلیٹ فارم سے چیئرمین کیلئے عدنان قادرعرف بادشاھ جمالی اور وائس چیئرمین کیلئے میر لکھی جمالی نے کاغذات جمع کرائے جبکہ پیپلز پارٹی کیلئے میر شاہد احمد تالپور نے اعتراضات کے بعد چیئرمین شپ کیلئے نامزدگی فارم جمع کروادیا جبکہ وائس چیئر مین کیلئے محمد رفیق چانگ نے فارم بھروایادوسری جانب راجو خانانی ٹائون کمیٹی کیلئے پیپلز پارٹی کے میر تاج ٹالپر بنا مقابلے فارم بھروا کر چیئرمین اورمیر فیاض ٹالپر وائس چیئرمین ہوگئے واضع رہے کہ پیپلز پارٹی کے محمد رفیق چانگ کو وائس چیئرمین نامزد کرنے پر میر شاھد احمد تالپور نے اعتراض کرتے چیئرمین شپ سے دستبرداری کی خبر ملی جس کے بعد ان کے حمایتی کونسلروں کی میٹنگ اور ایم این اے کمال خان چانگ کی بات چیت کے بعد میر شاھد نے نامزدگی فارم جمع کرالیا ہے انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں باقی پارٹیوں کو مات دیکرآزاد حیثیت سے پانچ نشستیں حاصل کی تھی۔