تلہار میں تیسری بار پھر سے بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) تلہار میں تیسری بار پھر سے بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں ٹائون کمیٹی تلہار کیساتھ ساتھ یونین کونسل سعید پور کی ضلع کونسل نشست اور پیر علی بھادر شاھ کی ضلع کونسل نشست بدین ضلع کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہونے کی وجہ سے تمام سیاسی سماجی تنظیمیں میدان میں آگئی ہیں۔

جبکہ کڑیو گہنور میں بھی سیاسی مقابلہ مارنے کیلئے امیدواروں نے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے 19 نومبر کو سندھ کے دوسرے مرحلے میں ہونیوالے انتخابات میں امن امان کے حوالے سے تلہار کے الیکشن ملتوی کئے گئے تھے جبکہ دوسری دفعہ 17دسمبر کو اعلان ہوا تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں لیکن آخری دن ہی پھر سے انتخابات ملتوی ہوگئے تھے الیکشن کمیشن نے اس بار 23جنوری کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے تلہار میں پیپلز پارٹی ، مرزا گروپ اور آزاد گروپ میر شاھد پینل اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں پورا دن ہوش خطا کردینے والی لمبی آواز والے اسپیکرز کیساتھ گاڑیاں گشت کرنے لگی جبکہ سیاسی کارکنان سے لیکر قائدین تک ووٹرز کے آگے منت سماجت کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

گیارہ جنرل کونسل نشستوں پر ٹائون کمیٹی تلہار میں کہیں مرزا پینل کی پوزیشن مضبوط تو کہیں پیپلز پارٹی اور کہیں آزاد گروپ کے فتحیاب ہونے کی امیدیں نظر آتی ہیں جس عوام کو کوئی پوچھتا تک نہ تھا اس کے آگے ہر کھلاڑی گھٹنے ٹیکے ہوئے بے بس نظر آتا ہے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ بدین کی طرح تلہار میں بھی عوام لٹیروں کا صفایہ کریگی پیپلز پارٹی امیدوار کہتے ہیں کہ محترمہ کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

دوسری طرف آزاد گروپ رہنما میر شاھد احمد تالپر کا کہنا ہے کہ میرے امیدوار اس غریب عوام میں سے ہی ہیں بنیادی سہولیات ہمارہ مشن ہے عوام کا گلہ ہے کہ کوئی بھی آئے لیکن ہمیں کوئی فائدہ نہیں بلکہ اپنے اثاثے بنانے کیلئے محنت کریگا سالہا سال چلتا آرہا ہے جھوٹے وعدے سپنے الیکشن پھر جیتنے کے بعد ہم آپ کے ہیں کون ؟بحرحال مرد میدان کون ہوگا وہ تو عوام ہی فیصلہ کریگی۔