پاکپتن کی خبریں 8/5/2017

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) محنت کش نوجوان موہن ریباری کے قتل کیخلاف قومی عوامی تحریک، ریباری برادری، شہید بھٹو، عوامی تحریک، مرزا گروپ سمیت مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کیجانب سے باوانی شوگر مل سے ریلی نکالی گئی جو ٹنڈوباگو اسٹاپ، شہید بینظیر چوک، سٹی پریس کلب ، ریلوے پھاٹک سے گشت کرتے بدین اسٹاپ پر دھرنے میں تبدیل ہوگئی اس موقع پر خطاب کرتے عنایت لاشاری، مہران درس، اسلم سونارو، مصطفی گاڈہی، ویرو میہار لباری، دھنو سمیت دیگر نے کہا کہ وحشی بیوپاریوں نے موہن ریباری کو قتل کرکے میرپورخاص پولیس سے مل کر با اثر لوگوں کے آشیرواد سے خودکشی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی گئی ان کے قاتل گرفتار کیوں نہیں کئے جا رہے انہوں نے کہا کہ محنت کش کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں انہوں نے آئی جی سندھ، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ محنت کش کے خون سے انصاف کیا جائے اور ان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔

تلہار(نمائندہ) تلہار شہر میں قیامت خیز گرمی کے باوجود 16سے 18گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ تپتی دھوپ اور لو سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنہ رہنے لگا شدید گرمی اور بجلی کی بندش سے گیسٹرو، چکن گونیا، ہیٹ اسٹروک ، پیٹ، چمڑی سمیت دیگر موذی امراض تیزی سے پھیلنے لگے شہر میں بجلی کی بندش سے برف اور کولڈرنکس کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے شہریوں نے وزیر اعظم ، وفاقی وزیر بجلی و پانی سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ میں کمی کرکے عوام کو رلیف دیا جائے ۔

امتیاز جونیجوتلہار