گذشتہ روز قتل ہونیوالے جتوئی محلہ پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر سیف علی کورائی کی تدفین کرلی گئی

Marhoom Ustad Saif Ali

Marhoom Ustad Saif Ali

تلہار (نمائندہ) تلہار کے قریب گائوں رستم گاڈہی میں گذشتہ روز قتل ہونیوالے جتوئی محلہ پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر سیف علی کورائی کی تدفین کرلی گئی ان کے جنازے میں سابق ایم پی اے نواز چانڈیو، یوسی میرواہ کے چیئرمین حاجی گل حسن لغاری، پرائمری ٹیچر ایسوسئشن رہنما بھادر تالپور،عنایت اللہ شاہ ، محمد حسن تالپور، ایس ایچ او منظور کورائی سمیت سیاسی سماجی ،مذہبی ، صحافی رہنمائوں، اساتذہ اور طالب علموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنازہ اٹھتے وقت ہر آنکھ نم ہوگئی جبکہ پ ٹ الف کیجانب سے اس المناک واقع پر تین روز سوگ کا اعلان کرتے رہنمائوں نے کہا کہ سیف علی کورائی کی تعلیمی میدان میں دی گئی خدمات کو کبھی نہ بھول پائیں گے ان کی جگہ کبھی پر نہیں ہو سکے گی۔

واقع سے انتہائی دکھ ہوا،واضع رہے کہ گذشتہ روزتلہار کے گورنمینٹ پرائمری اسکول جتوئی محلہ کے حاضر سروس ہیڈماسٹراور نامور استاد سیف علی کورائی اپنے گھر کے قریب زرعی زمین پر ٹریکٹر سے گڈی کروارہا تھا کہ ملزم سلیمان عرف ڈاڈا گاڈاہی نے ان پر سیدھے فائر کرکے شدید زخمی کردیا جسے تلہار اسپتال لایا گیا پر زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میںچل بسا ڈندو پولیس کے مطابق ملزم نے گائوں رستم گاڈاہی میں مذکورہ استاد کو بندوق سے فائر کرکے قتل کردیا ملزم کو گھر سے گرفتار کرلیا گیا تھا آخری اطلاع تک کوئی مقدمہ درج نہ ہوسکا ہے جبکہ واقع کی اصل حقیقت بھی سامنے نہ آسکی واقع کیبعدعلمی حلقوں، اساتذہ اور طالب علموں میں تشویش کی لہر چھا گئی مرحوم استاد سیف علی کورائی کو اپنی خدمات کے عوض مختلف سماجی اداروں کیجانب سے ایوارڈ ز مل چکے اور تلہار تحصیل میں انہوں نے اپنی عمر کے 30سال سے زائد عرصہ بچوں کو تعلیم سے نوازا۔

امتیاز جونیجو تلہار