تلہار پولیس کا گذشتہ روز تلہار کے قریب چانری اسٹاپ پر چھاپہ

Talhar Samaji Buryoon k khilaf Ehtajaji Muzahira

Talhar Samaji Buryoon k khilaf Ehtajaji Muzahira

تلہار (نمائندہ) تلہار پولیس نے گذشتہ روز تلہار کے قریب چانری اسٹاپ پر چھاپہ مارکر جوئے کھیلنے کے الزام میں محمد ابراہیم تالپر، فیض محمد ٹالپر، محمد حنیف لوہار، شمس جمالی، عزیز بھنبھرو، میر اعظم سمیت15افراد کو گرفتار کرکے تاش، موبائل اور چند ہزارکیش برآمد کرنیکا دعویٰ کیا ہے ذرائع کے مطابق رات دیر سے لین دین کے بعد پولیس نے پانچ افراد کو رہا کرکے 10افراد پر مقدمہ درج کرلیا جن کو بعد میں شخصی ضمانت پر آزاد کیا گیا دوسری جانب مرزا پینل کے رہنما محمد ہاشم سموں نے سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے بات کرتے بتایا کہ بلدیاتی الیکشن میں ووٹ نہ دینے والی عوام کیخلاف انتقامی کارروائیاں شروع کی گئی ہیں ۔

تلہار(نمائندہ) تلہار تحصیل میں لمبے عرصے سے سماجی برائیوں کا آزار نوجوان نسل کو تباہی کنارے پہنچانے لگا شہر سمیت مضافاتی علائقوں میں سرعام چلنے والے مضر صحت گٹکے،مین پڑی،منی سینما وڈیو گیمز، ڈبو سینٹر، چرس، شراب، بھنگ اور دیگر منشیات سمیت فحاشی اور جوئے کیخلاف جمعیت علماء اسلام، سنی تحریک، متحدہ وحدت المسلمین،جمعیت علمائے پاکستان سمیت مختلف مذہبی جماعتوں کیجانب سے احتجاجی مظاہرہ کرکے تلہار ٹنڈو باگو مین روڈ پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا اس موقع پر کارکنان نے سماجی برائیوں کیخلاف شدید نعریبازی کی مظاہرے سے خطاب کرتے مولوی خان محمد جمالی، حافظ محمد سموں ، محمد حسن جعفری،قاری عبدالرزاق اور دیگر علماء دین نے کہا کہ حکمران علمائوں کومساجد میں سرکاری خطبہ پڑہنے کیلئے تو پابند کرتے ہیں جبکہ شراب اسلام میں حرام ہے اس کو چلانے کیلئے گتے کے لائسنس کس قانون کے تحت جاری کئے جا رہے ہیں جس سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے سماجی برائیاں عروج پر پہنچ چکی ہیںآج ہمارے بچوں کے ہاتھ میں کتاب کے بجائے منشیات اور آکڑا پرچی کے نمبرز دکھائی دیتے ہیںسرعام ڈبو اور وڈیو گیم سینٹرز کھلے رہنے کی وجہ سے اسکول کیلئے نکلنے والے بچے وہاں اپنا قیمتی وقت ضایع کردیتے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تلہار میں کھلنے والے شراب کے گتے کا لائسنس منسوخ کرکے شہر کو ہر سماجی برائی سے پاک کیا جائے اور ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے دیگر صورت احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔