تلہار کی خبریں امتیاز جونیجو سے 01/02/2016

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) معروف قانوندان ایڈوکیٹ محمد اشرف سموں کی صدارت میں تلہار کے قریب گائوں محمد اشرف سموں میں ایک اجلاس ہوا جس میں تحصیل کے مختلف علائقوں سے 500 سے زائد معززین نے شرکت کی جس میں تحصیل تلہار کے مختلف علائقوں میں عوام سے ہونیوالے ظلم، زیادتی اور بدعنوانی کی روک تھام کیلئے تلہار گوٹھ رابطہ کونسل کا بنیاد رکھا گیا جو ایک سو معزز افراد پر مشتمل ہوگا یے کونسل عوام پر ہونیوالے ظلم کیخلاف آواز بلند کریگا جس کا چیئرمین ایڈوکیٹ محمد اشرف سموں کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ اجلاس میں تلہار پولیس کے ایس ایچ او دھنی بخش مری کیجانب سے گائوں مراد تالپور کے دیہاتیوں پر بیگناہ تشدد کرکے ان سے 40ہزار روپے سے زائد رقم ہتھیا لینے کی مذمت کی گئی اور انہوں نے ایس ایس پی بدین سے رشوت خور پولیس افسر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا مطالبے پر عمل نہ ہونے پر احتجاج کیساتھ قانونی راستا اپنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار (نمائندہ) تحصیل ٹنڈو غلام حیدر کے گائوں حاجی عبدالکریم لغاری کے رہائشیوں نے سرکاری اسکول پر مقرر فیمیل ٹیچرز ڈیوٹی پر نہ آنے کیخلاف سٹی پریس کلب کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر خطاب کرتے حاجی محمد اشرف جونیجو، حاجی عبدالکریم لغاری، مرید چانگ،ایوب و دیگر نے کہا کہ گورنمینٹ بوائز مڈل اسکول حاجی ابراہیم لغاری پر بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے محکمہ تعلیم کیجانب سے مقرر کردہ 2فیمیل ٹیچرز لمبے عرصے سے ڈیوٹی پر نہیں آرہی انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کی تعلیم سخت متاثر ہو رہی ہے جس کی درخواستیں ہم نے بالا افسران کو بھی بھیجی ہیں کبھی کبھی چھپ کر ٹیچرز آتی ہیں تو حاضری رجسٹر پر اپنے دستخط کرکے غائب ہوجاتی ہیں انہوں نے وزیر تعلیم، سیکریٹری اور دیگر حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ گھوسٹ ٹیچرز کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔