تلہار کی خبریں 22/10/2015

Talhar Senior Sahafi Ki Tadfeen

Talhar Senior Sahafi Ki Tadfeen

تلہار ( نمائندہ) تلہار پریس کلب کے جنرل سیکریٹری اور سابق صدر حاجی خمیسو دلوانی کی تدفین تلہار کے قدیمی قبرستان لطف علی شاہ میں کردی گئی ان کے جنازے میں سیاسی سماجی ادبی تاجر اور صحافی اور دلوانی برادری سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی سینیئر صحافی گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے مرحوم نے 30برس کا طویل عرصہ (صحافت) ابلاغ عامہ سے وابستہ رہے اور دو بار تلہار پریس کلب کے صدر کے طور اپنے فرائض انجام دئے مرحوم کی وفات سے تلہار کی صحافت میں ایک بڑا خال پیدا ہوا ہے جسے کوئی پر نہیں کرسکتا انہوں نے اپنے پیچھے بیوہ ، 4بیٹے اور بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں جبکہ مرحوم کے فرزندان جاوید علی اور آصف دلوانی سے مختلف شخصیات کیجانب سے تعزیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہار ( نمائندہ) تلہار شہر و مضافات کے دیہات میں محرم الحرام کے حوالے سے جلوس و مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے شہر کی مرکزی امام بارگاہ ، کہیری، جتوئی امام بارگاہ گائوں سائیں بخش لغاری، دریا خان جتوئی ، مرزو دلوانی سمیت دیگر امام بارگاہوں میں مجلس عزا منعقد کی گئی جن میں مولوی تنویر عباسی ، عالم چھلگری، افتخار حسین الحسینی، منظور حسین میمن، سمیت دیگر ذاکرین نے خطاب کیا جبکہ مرکزی امام بارگاہ سے عزادرین کا ایک بڑا جلوس برآمد کیا گیا جس کیساتھ ذوالجناح اور علم پاک ساتھ تھے جلوس کے شرکاء نے شہید بینظیر چوک پر نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔

Talhar Majlis

Talhar Majlis