تلہار کی خبریں 4/4/2017

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) کڑیو گہنور کے گائوں سہراب نظامانی میں سندھ کے معروف صوفی شاعر حافظ محمد نظامانی کی تین اکڑ زرعی زمین پر با اثروں کے قبضے کیخلاف تلہار میں مختلف سیاسی سماجی ادبی و سول سوسائٹی تنظیموں نے احتجاج کرتے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اس سلسلے میں سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے بات کرتے قومی عوامی تحریک کے اعجاز احمدانی، امجد لغاری، سندھ ترقی پسند پارٹی کے راجہ تھیبو، شوکت عمرانی، شہید بھٹو کے مصطفی گاڈہی سمیت پاکستان ٹریڈ ڈفینس یونین ، بیروزگار نوجوان تحریک، پروگریسو یوتھ الائنس سمیت دیگر تنظیموں نے واقع کی شدید مذمت کرتے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے قومی و صوفی شاعر حافظ محمد نظامانی کی زمین سے قبضہ ختم کرواکر جوابداروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار(نمائندہ)عوامی تحریک کی مرکزی کال پر سندھ میں پانی کی قلت اور مردم شماری مہم کے سلسلے میں عوامی تحریک تلہار کیجانب سے ضلع صدر ایڈوکیٹ میر بشیر ٹالپر، جاکھرو نوحانی، ھری رام، مہران درس سمیت سجاگ بار تحریک کے مرکزی صدر سانول گوپانگ کی قیادت میں ٹنڈو باگو اسٹاپ سے سٹی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اس موقع پر رہنمائوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سندھ سے سوتیلی ماں کا برتائو کیا جارہا ہے فصل کی بوائی کے وقت مظلوم صوبے کا پانی چوری ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں تمام لوگ زبان کے خانے میں سندھی درج کروائیں اور اپنی گنتی میں احتیاط برتیں ہماری قوم کے حقوق کیلئے ہر آدمی اپنا قومی فرض ادا کرے۔

امتیاز جونیجوتلہار