تلہار کی خبریں 12/9/2016

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) ٹاؤن کامیٹی تلہار کے چیئرمین میر شاہد احمد ٹالپر نے شہید بینظیر بھٹو پارک کا دؤرا کیا اس موقع پر انہوں نے عملے کو ہدایت دیتے کہا کہ عید کے موقع پر پارک میں بجلی، پانی اور صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے عید کے تین روز فقط خواتین کے لیے مخصوص کیا اور ان کا ٹکیٹ فری کرنے کا اعلان کیا تاکہ عید کی خوشی پر خواتین کو بھی تفریح کا مکمل موقع مل سکے اور سکیورٹی کا انتظام پولیس کے حوالے ہوگا اس موقع پر ٹاؤن کے کاؤنسلر پیر محفوظ شاہ،میر فیصل ٹالپر،علی محمد کچھی،اعتقاد سولنگی کے علاوہ ٹاؤن کا عملا ساتھ تھا۔

تلہار(نمائندہ)تلہار کی مین مارکیٹ میں جمع خان پٹھان کے بوٹ ہاؤس کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دوکان کے اندر رکھے بوٹ وسامان جل کر خاکسر ہو گیا جس کو دکان کے مالکان نے آگ پر قابو پا لیا۔

امتیاز علی جونیجو تلہار